بالی ووڈ انڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکار منوج کمار 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ میڈیا کے مطابق پورب پچھم اور کرانتی جیسی حب الوطنی پر مبنی فلموں میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور اداکار منوج کمار کو ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بائی امبانی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں دل سے متعلق پیچیدگیوں کی وجہ سے جمعہ کی صبح 3:30 بجے ان کا انتقال ہوگیا۔ اسپتال کی طرف سے جاری کیے گئے میڈیکل سرٹیفکیٹ کے مطابق موت کی ثانوی وجہ جگر کی خرابی تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر ’لیجنڈری اداکار اور فلم ساز‘ کی موت کی خبر شیئر کی۔ سینئر اداکار کے ساتھ دو تصویریں شیئر کرتے ہوئے مودی نے لکھا، ’لیجنڈری اداکار اور فلم ساز شری منوج کمار جی کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ وہ ہندستانی سنیما کے ایک آئکن تھے، جنہیں خاص طور پر ان کے حب الوطنی کے جذبے کے لیے یاد کیا جاتا تھا، جس کی عکاسی ان کی فلموں میں بھی ہوتی تھی۔ منوج جی کے کاموں نے قومی فخر اور عزم کا جذبہ جگایا اور نسلوں کو متاثر کرتے رہیں گے۔ میرے خیالات اس گھڑی میں ان کے خاندان اور مداحوں کے ساتھ ہیں۔‘ منوج کمار کے بیٹے کنال گوسوامی نے میڈیا کو بتایا کہ مسٹر کمار طویل عرصے سے صحت کے مسائل سے لڑ رہے تھے۔ ان کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ’یہ خدا کا کرم ہے کہ انہوں نے اس دنیا کو پرامن طریقے سے الوداع کیا۔ ان کا جنازہ کل صبح ہو گا‘۔ یاد رہے کہ منوج کمار 1937 میں ایبٹ آباد، (اب خیبر پختونخواہ، پاکستان) میں پیدا ہوئے تھے جو اس وقت برصغیر کا حصہ تھا اور ان کا نام ہری کرشنن گوسوامی تھا۔ مسٹر کمار نے بالی ووڈ میں 1957 میں فلم فیشن سے ڈیبیو کیا تھا اس کے بعد انہیں کانچ کی گڑیا (1961) میں رول ملا جہاں انہوں نے سعیدہ خان کے ساتھ اداکاری کی۔ اپکار (1967)، پورب اور پچھم (1970) اور کرانتی (1981) جیسی حب الوطنی پر مبنی فلموں میں ان کے کرداروں نے انہیں 'بھارت کمار' کا لقب دیا۔ انہوں نے شور (1972) میں ہدایت کاری اور اداکاری بھی کی۔
Source: social media
مشی گن کی خاتون گورنر نے ٹرمپ کے دفتر میں عجیب انداز سے چہرہ چھپا لیا
پوراتوان آخری بنگالی فلم ہوگی، شوٹنگ ک لیے بہت فٹ نہیں ہوں، شرمیلا ٹیگور
جَلد دوسرے مہمان کو خوش آمدید کہنے والی گوہر خان کی ریمپ واک نے مداحوں کے دل جیت لیے
سلمان خان کو پھر سے ملی جان سے مارنے دھمکی
بالی ووڈ مجھ سے خطرہ محسوس کرتا ہے، رندیپ ہودا
ی نجومی کا سلمان کو محتاط رہنے کا مشورہ، بڑی پیشگوئی بھی کردی
امیتابھ 49 ملین فالوورز پر پھنس گئے، مداحوں کا دلچسپ مشورہ
ارباز خان و اہلیہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا
کشور کمار نے بیمار مدھو بالا کو مرنے کیلیے تنہا چھوڑ دیا تھا، بہن کا انکشاف
"ہمارا گھر یہاں تھا "، پیرس ہلٹن نے اپنے جلتے ہوئے گھر کا کلپ شیئر کردیا
خوبصورت سفر پر اللہ کا شکر گزار ہوں‘، اداکار کی اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا
لاس اینجلس کی آگ میں آسٹریلوی اداکار بھی ہلاک، والدہ نے آخری لمحات کی روداد بتا دی
’خوف اور بے یقینی ہے‘، لاس اینجلس میں رہائش پذیر پریتی زنٹا کا آتشزدگی پربیان
مواقع ملنے کے باوجود میں اور سلمان اکٹھے کام نہیں کرپائے، کنگنا رناوت