National

لوک سبھا کی کارروائی 10 مارچ تک ملتوی کر دی گئی

لوک سبھا کی کارروائی 10 مارچ تک ملتوی کر دی گئی

نئی دہلی، 13 فروری: بجٹ اجلاس کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد لوک سبھا کی کارروائی آج 10 مارچ تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ اسپیکر اوم برلا نے ایوان کو ملتوی کرنے سے پہلے کہا کہ بجٹ اجلاس کے پہلے مرحلے کے دوران اچھے ماحول میں بحث ہوئی۔ ایوان کی کارکردگی 112 فیصد رہی ۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں صدر جمہوریہ کے خطبے پر 17 گھنٹے 23 منٹ تک بامعنی بحث ہوئی اور 173 اراکین نے اس میں حصہ لیا۔ مسٹر برلا نے کہا کہ اسی طرح بجٹ پر 16 گھنٹے 13 منٹ تک بحث ہوئی اور اس دوران 170 اراکین نے بحث میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اراکین کے تعاون سے ایوان کی کارروائی مستقبل میں بھی خوش اسلوبی سے جاری رہے گی۔ اس کے بعد مسٹر برلا نے ایوان کی کارروائی 10 مارچ تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments