National

لوگوں کے منڈیٹ کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں ہونی چاہئے: عمر عبدللہ

لوگوں کے منڈیٹ کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں ہونی چاہئے: عمر عبدللہ

سری نگر، 8 اکتوبر : نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جیت کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا جو بھی منڈیٹ ہوگا اس کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے جو فیصلہ کیا ہوگا وہ آج دوپہر تک سامنے آئے گا۔ موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’ہمیں جیت کی ہی امید ہے باقی سب اللہ تعالیٰ تک ہے جموں وکشمیر کے لوگوں نے جو فیصلہ کیا ہوگا وہ آج دوپہر تک سامنے آئے گا‘۔ انتخابات میں شفافیت ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ’شفافیت ہونی چاہئے اس کے بغیر جمہوریت میں فائدہ ہی کیا ہے‘۔عمر عبداللہ نے کہا: ’جو بھی ہوگا وہ شفافیت کے ساتھ ہونا چاہئے، لوگوں کے منڈیٹ کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں ہونی چاہئے اگر لوگوں کا منڈیٹ بی جے پی کے خلاف ہوگا تو ان کو اس کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کرنی چاہئے‘۔انہوں نے کہا: ’جس طرح ہم نے پارلیمنٹ الیکشن کے دوران لوگوں کے منڈیٹ کو تسلیم کیا اسی طرح جو بھی لوگوں کا فیصلہ آئے گا اس کو تسلیم کیا جانا چاہئے‘۔الائنس کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ’ہم نے الائنس الیکشن میں کامیابی کے لئے کیا ہے انشاللہ ہم کامیاب ہوں گے‘۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments