Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

ایرانی حملوں میں تباہ یا شدید نقصان اٹھانے والے امریکی فوجی اثاثوں کی فہرست جاری

ایرانی حملوں میں تباہ یا شدید نقصان اٹھانے والے امریکی فوجی اثاثوں کی فہرست جاری

ایرانی پاسدارنِ انقلاب نے ایران پر امریکی جارحیت کے جواب میں ایرانی مسلح افواج کی حالیہ کارروائیوں کے دوران شدید نقصان اٹھانے والے امریکی فوجی اثاثوں کی فہرست جاری کر دی۔ آئی آر جی سی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے حال ہی میں بتایا ہے کہ 8 جولائی سے 22 جولائی تک 15 روز کے دوران کیے گئے ایرانی حملوں میں کن کن امریکی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ریڈار اور فضائی دفاعی نظام کے شعبے میں 7 کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، 3 سیٹلائٹ مواصلاتی نظام، پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کے 6 ریڈار، ابتدائی وارننگ اور اہداف کی نشاندہی کرنے والے 8 ریڈار سسٹمز، فضائی اور میزائل دفاع کے 7 ریڈار، 5 طویل فاصلے تک نگرانی کرنے والے ریڈار کو نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان آئی آر جی سی کے مطابق ان نظاموں کو اس حد تک کمزور کر دیا گیا کہ ایرانی میزائل اور ڈرون بغیر رکے اپنے اہداف تک پہنچنے لگے۔ جنرل حسین محبی کے مطابق لاجسٹک اور معاونت کے شعبے میں لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی مرمت و دیکھ بھال کے 6 مراکز، 3 سپورٹ اور لاجسٹک مراکز، ایندھن کے 12 ذخائر، ہتھیاروں، اسپیئر پارٹس اور بحری و فضائی آلات کے پرزہ جات رکھنے والے 17 گودام، میزائل ذخیرہ کرنے کی 6 تنصیبات کو بھی تباہ کر دیا گیا، جس کا مقصد آپریشنل صلاحیتوں کو کمزور کرنا تھا۔ ترجمان آئی آر جی سی نے بتایا کہ اس کے علاوہ آپریشنل انفرااسٹرکچر کے شعبے میں ایم کیو-9 ڈرونز کے 6 ہینگر، ایف-15 لڑاکا طیاروں کی تیاری کے لیے 1 تنصیب، 8 نئے ڈرونز پر مشتمل 1 ڈرون ہینگر، 2 کمانڈ سینٹرز، 1 طیارہ بردار بحری جہاز کے لیے ایندھن فراہم کرنے کا پلیٹ فارم، پی-8 طیارے کا 1 ہینگر، ایمیزون سے وابستہ مصنوعی ذہانت کا 1 مرکز اور ڈیٹا پروسیسنگ ہب کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فضائی کارروائیوں کے شعبے میں زمین پر موجود 11 لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments