National

کیرالہ کے مندر میں آتشبازی کی دکان میں دھماکے سے 154 افراد زخمی

کیرالہ کے مندر میں آتشبازی کی دکان میں دھماکے سے 154 افراد زخمی

کاسرگوڈ، 29 اکتوبر: منگل کی صبح کیرالہ کے کاسرگوڈ میں نیلیشور کے انجوتمبلم ویراراکاوو مندر میں سالانہ تھییم تہوار کے دوران آتش بازی کے ذخیرہ کرنے والے علاقے میں ایک زبردست دھماکے میں تقریباً 154 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ کاسرگوڈ کلکٹر امباسیکر کے نے بتایا ہے کہ تہوار کے لیے رکھے گئے پٹاخے دھماکہ ہوگیا اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ 154 افراد میں سے 97 کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا جن میں سے 8 افراد 80 فیصد سے زیادہ جھلس گئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ 16 افراد کو کنہن گڑھ ضلع اسپتال میں، 10 کو ماوونگل سنجیونی اسپتال میں، 10 کو کنور کے پریارام میڈیکل کالج اسپتال میں، 17 کو کنہن گڑھ ایشال اسپتال میں، تین کو کنہن گڑھ ارملا اسپتال میں، 18 کو ممس اسپتال کنور میں داخل کیا گیا ہے۔ جبکہ باقی لوگوں کو کاسرگوڈ ضلع کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments