Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

کُل±دیپ خاص کلب میں شامل، 200 ون ڈے وکٹیں لینے والے دوسرے تیز ترین ہندستانی

Admin
By Admin
Sep 30, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

کُل±دیپ خاص کلب میں شامل، 200 ون ڈے وکٹیں لینے والے دوسرے تیز ترین ہندستانی
کُل±دیپ خاص کلب میں شامل، 200 ون ڈے وکٹیں لینے والے دوسرے تیز ترین ہندستانی — September 30, 2026
گوہاٹی، 30 ستمبر: ہندستان کے کُل±دیپ یادو نے بدھ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 200 وکٹیں مکمل کرکے ایک خاص کلب میں جگہ بنالی۔ وہ ون ڈے کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے ساتویں ہندوستانی اور دوسرے تیز ترین ہندستانی گیندباز بن گئے ۔
کُل±دیپ نے اپنے 123ویں ون ڈے میں یہ سنگ میل حاصل کیا۔ 46ویں اوور میں انہوں نے کیمو پال کو تین رن پر آ¶ٹ کرکے اپنی 200ویں ون ڈے وکٹ حاصل کی۔ بائیں ہاتھ کے رِسٹ اسپنر کی گیند پر پال کریز سے باہر نکلے اور ہوا میں شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، لیکن گیند بلے کے اوپری حصے سے لگ کر لانگ آن پر کھڑے ویرات کوہلی کے ہاتھوں میں چلی گئی۔اس سے قبل کُل±دیپ نے ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ کو 104 رن پر آ¶ٹ کرکے اننگز کی اپنی پہلی وکٹ حاصل کی تھی۔ ہوپ کُل±دیپ کی گوگلی کو سمجھ نہیں سکے اور سلاگ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ٹاپ ایج لگا بیٹھے ، جسے تھرڈ مین پر عاقب نبی نے آسانی سے کیچ کرلیا۔200 ون ڈے وکٹیں مکمل کرنے میں ہندستانی گیندبازوں میں کُل±دیپ سے آگے صرف محمد شمی ہیں، جنہوں نے 104 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ اجیت اگرکر نے 133، ظہیر خان نے 144، جبکہ انل کمبلے اور جواگل سری ناتھ نے 147، 147 میچوں میں 200 وکٹیں مکمل کی تھیں۔
کُل±دیپ گیندوں کے لحاظ سے بھی 200 ون ڈے وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے تیز ترین اسپنر بن گئے ہیں۔ انہوں نے 6319 گیندوں میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ پاکستان کے ثقلین مشتاق نے 5451 اور افغانستان کے راشد خان نے 5782 گیندوں میں یہ سنگ میل حاصل کیا تھا۔ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا نے 6385، انگلینڈ کے عادل رشید نے 6881 اور آسٹریلیا کے شین وارن نے 6983 گیندوں میں 200 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

گوہاٹی، 30 ستمبر: ہندستان کے کُل±دیپ یادو نے بدھ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 200 وکٹیں مکمل کرکے ایک خاص کلب میں جگہ بنالی۔ وہ ون ڈے کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn