Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

فلائی دبئی پرواز کے پائلٹ نے ساتھی پر چاقو سے حملہ کر کے جہاز کریش کرنے کی کوشش کی: نیتن یاہو

Admin
By Admin
Sep 30, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

فلائی دبئی پرواز کے پائلٹ نے ساتھی پر چاقو سے حملہ کر کے جہاز کریش کرنے کی کوشش کی: نیتن یاہو
فلائی دبئی پرواز کے پائلٹ نے ساتھی پر چاقو سے حملہ کر کے جہاز کریش کرنے کی کوشش کی: نیتن یاہو — September 30, 2026
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے مطابق دبئی سے تل ابیب جانے والی ’فلائی دبئی‘ کی پرواز کے دوران ایک پائلٹ نے اپنے ہی ساتھی کو چاقو مار کر زخمی کر دیا اور اسرائیلی مسافروں سے بھرے جہاز کو گرانے کی کوشش کی جسے مسافروں اور عملے نے وقت پر ناکام بنا دیا۔
وزیراعظم نیتن یاہو کے مطابق مسافروں اور عملے کی بروقت کارروائی نے ایک ’بڑے حادثے‘ کو ٹال دیا۔
انہوں نے بتایا کہ پرواز میں موجود عملے کے ایک اور رکن نے فوری طور پر کاک پٹ میں داخل ہو کر جہاز کا کنٹرول سنبھالا اور اسے تباہ ہونے سے بچایا۔
ایئرلائن ’فلائی دبئی‘ کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دبئی سے بن گوریان ایئرپورٹ جانے والے جہاز میں پائلٹوں کے درمیان لڑائی کے بعد اسے سعودی عرب کے شہر تبوک کے پرنس سلطان بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
ایئرلائن کے مطابق ’جہاز پر موجود آف ڈیوٹی عملے نے پرواز کا کنٹرول سنبھالا اور تبوک ایئرپورٹ پر محفوظ لینڈنگ کروائی۔ تمام مسافر اور عملہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔‘
اگرچہ ایئرلائن کا کہنا ہے کہ اس حملے کی بنیادی وجوہات اور محرکات کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا اور باضابطہ تحقیقات جاری ہیں، تاہم اسرائیلی وزیراعظم اور وزیرِ دفاع نے اسے دہشت گردی کی ناکام کوشش قرار دیا ہے۔
اسرائیلی وزیرِ دفاع نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ یہ ’ایک جہادی دہشت گردانہ حملہ تھا جسے اسرائیلی مسافروں کی بہادری نے ناکام بنایا۔‘
فلائٹ ڈیٹا مانیٹرنگ کی ویب سائٹ ’فلائٹ ریڈار 24‘ کے مطابق فلائٹ FZ1073 نے دبئی سے پرواز کے اڑھائی گھنٹے بعد مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کے قریب اچانک ہزاروں میٹر کی بلندی سے نیچے آنا شروع کیا۔ جہاز نے پہلے ہنگامی صورتحال (7700) اور چند منٹ بعد جہاز ہائی جیک ہونے (7500) کا سگنل بھیجا۔
اطلاعات کے مطابق خطرے کا سگنل ملتے ہی اسرائیل میں اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس بلایا گیا اور دو اسرائیلی جنگی طیاروں نے جہاز کا تعاقب شروع کیا، تاہم بعد میں اطلاع ملی کہ جہاز کو سعودی عرب کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا اور جائے وقوعہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کاک پٹ میں بڑی مقدار میں خون دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں جہاز میں سوار مسافروں کو شدید خوف و ہراس کے عالم میں دیکھا جا سکتا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایک مسافر نے بتایا کہ اس نے کاک پٹ سے چیخ پکار کی آوازیں سنیں جہاں ایک شخص چاقو ہاتھ میں لیے ایک پائلٹ کو نیچے گرائے ہوئے تھا۔
ایک اور اسرائیلی مسافر نے عبرانی میڈیا کو بتایا ’کچھ منٹوں کے لیے ہمیں یقین ہو گیا تھا کہ ہم مارے جائیں گے یا جہاز کریش ہو جائے گا۔ کاک پٹ سے دھماکوں اور چیخوں کی آوازیں آ رہی تھیں۔ پھر کچھ مسافروں نے ہمت کی اور حملہ آور کو زمین پر دبوچ لیا۔‘
سعودی عرب کے تبوک ایئرپورٹ حکام نے تصدیق کی ہے کہ پرواز نے صبح 8:44 بجے ہنگامی لینڈنگ کی جہاں زخمی پائلٹ کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے مطابق دبئی سے تل ابیب جانے والی ’فلائی دبئی‘ کی پرواز کے دوران ایک پائلٹ نے اپنے ہی ساتھی کو چاقو مار کر زخمی کر دیا اور اسرائیلی مسافروں سے ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn