National

کشتواڑ تصادم :چار فوجی زخمی، آپریشن ہنوز جاری

کشتواڑ تصادم :چار فوجی زخمی، آپریشن ہنوز جاری

جموں13 ستمبر:)جموں وکشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دوگڈا جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جاری تصادم میں چار فوجی زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق جمعے کی سہ پہر سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد کشتواڑ کے ڈوگڈا جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز پراندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی گولیوں کے تبادلے میں چار فوجی زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ایک جوان کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنگلی علاقے میں دو سے تین ملی ٹینٹ موجود ہو سکتے ہیں جس کے پیش نظر اضافی دستوں کو بھی جنگل کی اور روانہ کیا گیا ہے۔ دریں اثنا جموں نشین دفاعی ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا :’مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج اور پولیس نے کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں جمعے کے روز تلاشی آپریشن شروع کیا۔ ‘انہوں نے کہاکہ سہ پہر ساڑھے تین بجے کے قریب جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا جس دوران چار فوجی اہلکار زخمی ہوئے ۔موصوف ترجمان کے مطابق جنگلی علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments