National

کپوارہ جھڑپ: ایک پاکستانی شخص ہلاک، دو جوان زخمی:فوج

کپوارہ جھڑپ: ایک پاکستانی شخص ہلاک، دو جوان زخمی:فوج

سری نگر، 27 جولائی : فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ہفتے کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر مژھل سیکٹر میں کمکاری پوسٹ پر سیکورٹی فورسز اور نامعلوم اہلکاروں کے ساتھ گولیوں کے تبادلے میں ایک پاکستانی شخص ہلاک جبکہ دو جوان زخمی ہوگئے جبکہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ فوجی کی چنار کور نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: 'لائن آف کنٹرول پر مژھل سیکٹر میں کمکاری پوسٹ پر نامعلوم اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا'۔انہوں نے کہا کہ گولیوں کے تبادلے کے دوران ایک پاکستانی مارا گیا جبکہ ہمارے دو جوان زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا'۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔ قبل ازیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں کمکاری پوسٹ کے نزدیک سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین فوجی جوان زخمی ہوئے۔ بتادیں کہ یہ انکائونٹر وزیر اعظم نریندر مودی کے کرگل میں کرگل وجے دیوس کے موقع پر اپنے خطاب میں پاکستان کو سخت وارننگ دینے کہ ہماری فوج پوری طاقت کے ساتھ دہشت گردی کو کچلے گی اور دشمن کو کرارا جواب دے گی، کے ایک دن بعد ہوا ہے۔یہ گذشتہ 15 دنوں کے دوران کپوارہ میں ہونے والا چوتھا انکائونٹر ہے۔اس سے قبل ہونے والے تین تصادم آرائیوں میں 6 غیر ملکی ملی ٹنٹ ہلاک اور ایک جوان جاں بحق ہوا ہے۔ فوجی سربراہ جنرل اوپنیدرا دویدی نے دو روز قبل کپوارہ میں ایل او سی ٌکے اگلے علاقوں کا دورہ کرکے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments