National

کوالٹی ٹیسٹ میں 197 ادویات کے نمونے ناکام

کوالٹی ٹیسٹ میں 197 ادویات کے نمونے ناکام

نئی دہلی، 20 مئی: ملک میں اپریل 2025 میں 197 ادویات کے نمونے کوالٹی ٹیسٹ میں ناکام ہوئے ہیں، جن میں سے ایک دوا نقلی پائی گئی ہے۔ سنٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن - سی ڈی ایس سی او نے منگل کو یہاں کہا کہ سنٹرل لیبارٹریوں کی طرف سے کی گئی جانچ میں 60 ادویات کے نمونے معیار کے مطابق نہیں پائے گئے۔ ریاستی لیبارٹریوں نے 136 ادویات کے نمونوں کی کوالٹی معیار سے کم پائی۔ سی ڈی ایس سی او نے ان ادویات کی متعلقہ کھیپ کو بازار سے ہٹانے کی ہدایات دی ہیں۔ سی ڈی ایس سی او نے کہا کہ جانچ کے بعد بہار میں دوائی کا نمونہ نقلی پایا گیا۔ متعلقہ مینوفیکچرر کسی اور دوا ساز کمپنی کے نام پر دوا تیار کر رہا ہے اور رجسٹرڈ نہیں ہے۔ متعلقہ صنعت کار کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments