بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے چندی گڑھ ایئرپورٹ پر سی آئی ایف سی اہلکار کی جانب سے کنگنا رناوت کو تھپڑ مارے جانے کو غلط عمل قرار دیا ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ کنگنا نے خود سوشل میڈیا کے ذریعے کئی بار تشدد کا جواز پیش کیا۔ سوارا بھاسکر نے کنگنا رناوت کے ساتھ ’تنو ویڈز منو‘ اور اس کے سیکوئل ’تنو ویڈز منو ریٹرنز‘ سمیت کئی فلموں میں کام کیا۔ ایک انٹرویو میں سوارا بھاسکر نے مذکورہ واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی یہی کہے گا کہ کنگنا کے ساتھ جو ہوا وہ غلط تھا، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کنگنا کو تو صرف تھپڑ مارا گیا، وہ کم از کم زندہ تو ہیں لیکن اس ملک میں کئی لوگوں کو جان سے ہی مار دیا گیا، فسادات میں سیکیورٹی اہلکاروں نے لوگوں کو مارا پیٹا۔ جو لوگ ان واقعات کا جواز پیش کر رہے ہیں وہ کنگنا کے معاملے میں ہمیں نہ سکھائیں۔ سوارا بھاسکر نے اپنی سابقہ ساتھی اداکارہ پر سوشل میڈیا کے ذریعے تشدد کا جواز پیش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کنگنا کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ انہوں نے خود سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تشدد کو جائز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کنگنا کے ساتھ جو ہوا وہ درست نہیں تھا لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ ملک کے بڑے مسائل پر توجہ دی جائے۔
Source: Social Media
خبر سنسنی اور مبالغہ آرائی پر مبنی، کارروائی کریں گے، سونو سود
اکشے اور ٹوئنکل نے اپنا لگژری اپارٹمنٹ 80 کروڑ میں فروخت کردیا
سیف علی خان پر حملے کے ملزم کے فنگر پرنٹ میچ ہو گئے
سلمان خان کا عورتوں کے لباس سے متعلق بیان؛ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
راکھی ساونت دلہن بن گئیں
مسلمان ہوں مگر گائے کا گوشت نہیں کھاتا، سلمان خان کا انکشاف
سلمان خان کا عورتوں کے لباس سے متعلق بیان؛ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
جب میں زخمی ہوا، بیٹے تیمور نے مجھ سے پوچھا کیا آپ مر جائیں گے؟ سیف علی خان
سلمان خان کی پہلی بار ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کی طلاق پر لب کشائی
مسلمان ہوں مگر گائے کا گوشت نہیں کھاتا، سلمان خان کا انکشاف