شاہی دربار کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے گرجا گھر حملے کے بعد سکیورٹی کا جامع جائزہ لینے کا حکم دیا ہے کہ دہشت گرد کارروائیوں پر حکام کیسے کارروائی کرتے ہیں اور انہوں نے انتہا پسندانہ نظریے کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کا پر بھی مطالبہ کیا ہے۔
شاہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حملے کا سخت جواب دیں، ذمہ داروں کا سراغ لگا کر انہیں کیفرِ کردار تک پہنچائیں اور ساتھ ہی انتہا پسندانہ نظریے کے ذرائع کا خاتمہ کرنے کی کوششیں تیز کریں۔
شاہ عبداللہ نے دہشت گرد کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے استعمال ہونے والے طریقہ کار کا بھی جامع جائزہ لینے کا مطالبہ کیا۔
اردن کے فرمانروا نے حکام پر سخت مؤقف اختیار کرنے پر زور دیا اور ہدایت کی کہ وہ "زوردار جواب دیں اور آہنی ہاتھوں سے نمٹیں۔"
شاہی دربار کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ گرجا گھر پر حملے کی حمایت کرنے یا اسے جائز قرار دینے والے ہر شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
شاہی دربار کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے گرجا گھر حملے کے بعد سکیورٹی کا جامع جائزہ لینے کا حکم دیا ہے کہ دہشت گرد کارروائیوں پر حکام کیسے کارروائی کرتے ہیں اور انہوں نے انتہ...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments