رانچی: کاکروچ جنتا پارٹی نے جھارکھنڈ میں جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن (JPSC)، JSSC-CGL اور دیگر مسابقتی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ رانچی میں طلبہ کے احتجاج کے دوران سی جے پی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا، ’’میں نے جھارکھنڈ میں JPSC اور JSSC بھرتی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ سے بات کی ہے۔ سی جے پی جھارکھنڈ کے تمام طلبہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔‘‘ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہیمنت سورین حکومت امتحانی عمل میں مکمل شفافیت کو یقینی بنائے، طلبہ سے بات چیت کرے اور ان کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے۔ احتجاج میں شامل ایک طالب علم نے کہا، ’’جھارکھنڈ وہ سرزمین ہے جہاں طلبہ پرامن طریقے سے احتجاج کر رہے ہیں۔ ہماری حکومت سے صرف یہی اپیل ہے کہ وہ طلبہ کی بات سنے۔ مذاکرات ایک مضبوط جمہوریت کی علامت ہیں، اس لیے ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ بات کرے۔ JPSC، JSSC اور بلیک لسٹ کمپنی TDL سے متعلق ماضی میں منعقد کیے گئے تمام امتحانات فوری طور پر منسوخ کیے جائیں اور ان میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ پورے امتحانی نظام میں مکمل شفافیت ہونی چاہیے۔‘‘ طلبہ نے اپنے مطالبات کے حق میں مشعل مارچ بھی نکالا۔ ادھر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری امر کمار باوری نے بھی مسابقتی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں پر جھارکھنڈ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہیمنت سورین حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے مسابقتی امتحانات میں سالور گینگز کی سرگرمیاں اور پرچہ لیک ہونے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ باوری نے کہا، ’’ہم بار بار یہ الزام لگاتے رہے ہیں کہ نوکریاں فروخت کی جا رہی ہیں۔ JPSC سے متعلق حالیہ واقعات کے بعد طلبہ کا صبر جواب دے گیا ہے اور وہ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ طلبہ گزشتہ آٹھ دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں، لیکن ریاستی حکومت نے ان کے مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دی۔ امر کمار باوری نے JPSC امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کی سی بی آئی سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفا دینا چاہیے۔
Source: Admin
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
10 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
10 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
10 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments