بنگلہ دیش کی اقتدار سے بے دخلی کے دو سال بعد سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ پہلی بار کسی عوامی پلیٹ فارم سے میڈیا سے خطاب کرنے جا رہی ہیں۔ 5 اگست 2024 کو ملک چھوڑنے کے بعد سے بھارت میں مقیم شیخ حسینہ 5 اگست 2026 کو نئی دہلی میں فارن کورسپونڈنٹس کلب آف ساؤتھ ایشیا (FCC South Asia) کے زیرِ اہتمام ہونے والے ایک ورچوئل پروگرام سے خطاب کریں گی۔ اس موقع پر وہ بنگلہ دیش میں اپنے سیاسی مستقبل اور وطن واپسی کے امکانات پر کھل کر اظہارِ خیال کر سکتی ہیں۔ یہ پروگرام 5 اگست 2026 کو نئی دہلی کے سر مارک ٹلی آڈیٹوریم میں شام 6 بجے منعقد ہوگا۔ شیخ حسینہ خود آڈیٹوریم میں موجود نہیں ہوں گی بلکہ ورچوئل طور پر اس پروگرام سے خطاب کریں گی۔ تقریب کی صدارت ایف سی سی ساؤتھ ایشیا کے صدر ڈاکٹر وائل عواد کریں گے۔اس مباحثے میں شیخ حسینہ کے بیٹے سجیب واجد جوئے، سابق وزیرِ تعلیم محیب الحسن چودھری، سابق کرکٹر اور سابق رکنِ پارلیمنٹ شکیب الحسن کے علاوہ متعدد سینئر انسانی حقوق کے کارکن اور سفارت کار بھی شریک ہوں گے۔ 5 اگست 2024 کو بنگلہ دیش میں طلبہ کی شدید احتجاجی تحریک کے بعد شیخ حسینہ کو ملک چھوڑنا پڑا تھا۔ اس واقعے کی دوسری برسی پر ہونے والا یہ خطاب سیاسی طور پر نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے۔اقتدار کی تبدیلی کے بعد بنگلہ دیش کی سیاست میں نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں۔ عبوری حکومت کے بعد اب بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) کی حکومت قائم ہے اور طارق رحمان وزیرِ اعظم ہیں۔ نئی حکومت عوامی لیگ کے لیڈرؤں کے خلاف قانونی کارروائیاں کر رہی ہے، جبکہ پارٹی کی سرگرمیوں پر بھی پابندیاں عائد ہیں۔ بھارت آنے کے بعد سے شیخ حسینہ میڈیا اور عوامی تقریبات سے مکمل طور پر دور رہی ہیں۔ ایسے میں ان کا یہ پہلا عوامی خطاب غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ اگرچہ وہ اس سے قبل کئی بار بنگلہ دیش واپس جانے کی خواہش ظاہر کر چکی ہیں، تاہم وہ کب اور کس طرح وطن واپس جائیں گی، اس بارے میں کسی باضابطہ اعلان کا امکان اسی پروگرام میں ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments