Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Bengal

"الماری کھولی تو نکلے نوٹوں کے ڈھیر!" — مالدہ میں دوا تاجر کے فلیٹ سے ۲ کروڑ روپے نقد برآمد

"الماری کھولی تو نکلے نوٹوں کے ڈھیر!" — مالدہ میں دوا تاجر کے فلیٹ سے ۲ کروڑ روپے نقد برآمد

مالدہ: بیربھوم میں کروڑوں کی برآمدگی کے بعد اب ضلع مالدہ میں پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پنٹو سرکار نامی ایک دوا تاجر کے فلیٹ پر چھاپہ مار کر تقریباً 2 کروڑ روپے نقد اور 50 پیٹی ممنوعہ کف سیرپ برآمد کر لیے ہیں۔ پرانے مالدہ تھانے کی پولیس نے پیر پورہ / چورنگی موڑ علاقے کے ایک کثیر المنزلہ فلیٹ پر اتوار کی رات یہ چھاپہ مارا اور موقع سے تاجر کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ۵ جولائی کو جنوبی دیناج پور کے مہندری پاڑہ علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ۱۵۰۰ بوتلیں ممنوعہ کف سیرپ ضبط کی تھیں اور ۴ ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ دورانِ تفتیش گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ اس پورے نیٹ ورک کا مرکزی کنٹرولر پرانے مالدہ کا دوا تاجر پنٹو سرکار ہے۔ اطلاع ملتے ہی اتوار کی رات پرانے مالدہ تھانے کی پولیس نے چورنگی موڑ کے قریب واقع فلیٹ پر چھاپہ مارا۔ ملزم پنٹو سرکار اس وقت فلیٹ میں ہی موجود تھا، پولیس نے اسے ساتھ لے کر جب کمروں اور الماریوں کی تلاشی لی تو اندر نوٹوں کے تھان اور بنڈل برآمد ہوئے۔ رقم کی کثرت کو دیکھتے ہوئے فوراً نقد گننے والی مشین منگوائی گئی۔ اب تک کی گنتی کے مطابق ۲ کروڑ روپے برآمد ہو چکے ہیں۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ پنٹو سرکار ایک طویل عرصے سے دوا کی تجارت کے پردے میں بین الریاستی اور سرحدی علاقوں میں غیر قانونی طور پر ممنوعہ کف سیرپ کی اسمگلنگ کر رہا تھا۔ تلاشی کے دوران فلیٹ سے ۵۰ پیٹی (سیکڑوں بوتلیں) ممنوعہ سیرپ بھی ضبط کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ رقم اسی اسمگلنگ کے غیر قانونی کاروبار کا نتیجہ ہے۔ فلیٹ کے مالک دلپ ساہا نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے پنٹو سرکار کو ایک عام دوا تاجر سمجھ کر ہی فلیٹ کرائے پر دیا تھا اور انہیں اس کے کسی غیر قانونی کاروبار کا علم نہیں تھا۔ مالدہ کے ایس پی انوپم سنگھ نے بتایا کہ پولیس نے تاجر کو گرفتار کر کے تحویل میں لے لیا ہے اور اس اسمگلنگ نیٹ ورک سے جڑے دیگر بڑے ناموں کو سامنے لانے کے لیے پوچھ گچھ جاری ہے۔ واضح رہے کہ جولائی کے اختتام پر بیربھوم میں ایک پتھر تاجر کے رشتہ دار کے گھر سے ۵۰ کروڑ کے سونے اور نقد کی برآمدگی کے بعد مالدہ کا یہ واقعہ ریاست کا دوسرا بڑا واقعہ بن چکا ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments