Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ایران کے عوام سمجھتے ہیں کہ ملک کو ایٹمی طاقت ہونا چاہیے: سرگئی لاروف

Admin
By Admin
Aug 29, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

DEREK O BRIEN KA BENGAL GOVT PAR HAMLA, KAHA. LAW AND ORDER COLLAPSE HO CHUKA HAI

ایران کے عوام سمجھتے ہیں کہ ملک کو ایٹمی طاقت ہونا چاہیے: سرگئی لاروف
ایران کے عوام سمجھتے ہیں کہ ملک کو ایٹمی طاقت ہونا چاہیے: سرگئی لاروف — August 29, 2026
ماسکو: روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ایران کے عوام سمجھتے ہیں کہ ملک کو ایٹمی طاقت ہونا چاہیے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں نے ایران میں ممکنہ طور پر ان لوگوں کو مضبوط کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای اور لاریجانی دور میں ایسی آوازیں محض معمولی اہمیت رکھتی تھیں۔

دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے ملک میں قومی اتحاد اور سماجی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے ایسی تمام سرگرمیوں اور بیانات سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے جو عوامی حوصلے کو کمزور یا معاشرتی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتے ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اپنے تحریری پیغام میں سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے حکومت سے کہا کہ مایوسی پھیلانے والے بیانات سے گریز کیا جانا چاہیے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے حکومت کو ایرانی معیشت میں امریکی ڈالر کے کردار کو بتدریج کم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مسائل کا ایک اہم حل مقامی پیداوار پر زیادہ انحصار ہے۔

ان کے بقول ضروری اشیا کی فراہمی کے لیے درآمدات کا استعمال ضرورت اور دانش مندی کے ساتھ کیا جائے جبکہ جہاں ممکن ہو وہاں ملکی پیداوار کو ترجیح دی جائے۔

انھوں نے معاشی ترقی، سرمایہ کاری میں اضافے اور پیداوار کو متحرک کرنے کو ایران کی معاشی حکمت عملی کا اہم حصہ قرار دیا اور مزاحمتی معیشت کی پالیسیوں کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

ماسکو: روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ایران کے عوام سمجھتے ہیں کہ ملک کو ایٹمی طاقت ہونا چاہیے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn