Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ایران کا امریکی پابندیوں کیخلاف ڈٹ جانے کا اعلان، سفارتکاری اور دفاع کو ناگزیر قرار دے دیا

Admin
By Admin
Aug 29, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAARISH MEIN DHANSI KANPUR KI SADAK, 20 FOOT KE GADDHE PER UTHE SAWAAL

ایران کا امریکی پابندیوں کیخلاف ڈٹ جانے کا اعلان، سفارتکاری اور دفاع کو ناگزیر قرار دے دیا
ایران کا امریکی پابندیوں کیخلاف ڈٹ جانے کا اعلان، سفارتکاری اور دفاع کو ناگزیر قرار دے دیا — August 29, 2026
ایرانی حکومت نے امریکی پابندیوں اور امریکی و اسرائیلی سازشوں کے خلاف ڈٹ جانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ایران نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ ملکی مفادات، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے سفارت کاری اور دفاع ایک دوسرے کے لیے معاون، مربوط اور لازم و ملزوم ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ سفارت کاری اور دفاع دونوں محاذوں پر بیک وقت کام جاری رکھیں گے۔

بیان کے مطابق حکومت کی ترجیحات میں مہنگائی پر قابو پانا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا، مقامی پیداوار کو فروغ دینا اور بتدریج امریکی ڈالر پر انحصار کم کرنا شامل ہے۔

ایرانی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ایران ملکی معیشت کے استحکام کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے بھی اپنی پالیسی جاری رکھے گا۔

ایرانی حکومت نے امریکی پابندیوں اور امریکی و اسرائیلی سازشوں کے خلاف ڈٹ جانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn