Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

بیرن ٹرمپ سیکیورٹی خدشات کے سبب تنہا زندگی گزارنے پر مجبور، باہر نہیں جاتے

Admin
By Admin
Aug 29, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ABHISHEK BANERJEE KE CAMAC STREET OFFICE KMC-POLICE KI KARWAI, TMC KA BILL BOARD HATAYA

بیرن ٹرمپ سیکیورٹی خدشات کے سبب تنہا زندگی گزارنے پر مجبور، باہر نہیں جاتے
بیرن ٹرمپ سیکیورٹی خدشات کے سبب تنہا زندگی گزارنے پر مجبور، باہر نہیں جاتے — August 29, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 سالہ بیٹے بیرن ٹرمپ سیکیورٹی خدشات کے باعث گھر میں قید ہیں اور تنہائی کی گزار رہے ہیں، بیرن عوامی مقامات پر جانے سے بھی گریز کر رہے ہیں۔

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بیرن ٹرمپ نیویارک یونیورسٹی میں اپنی تعلیم کے دوسرے سال میں ہیں اور رواں موسمِ گرما کا بیشتر وقت انہوں نے اپنی والدہ اور خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ کے ساتھ نیو جرسی میں واقع ٹرمپ نیشنل گالف کلب بیڈ منسٹر میں گزارا۔

رپورٹ میں اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بیرن گھر سے باہر نہیں نکلتے، عوام میں نظر آنے سے گریز کرتے ہیں اور اگر نجی مقامات پر جاتے ہیں تو فوری طور پر وہاں سے کسی دوسری جگہ روانہ ہو جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بیرن قدامت پسند کارکن چارلی کرک کے بھی قریب تھے اور ان کے قتل سے شدید متاثر ہوئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ بیرن نے اپنے والد کو فون کر کے چارلی کرک کی ہلاکت کی اطلاع دی اور کہا کہ جب آپ باہر نکلتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق میلانیا ٹرمپ کے دفتر نے حالیہ دھمکیوں کے پیشِ نظر بیرن کی نجی زندگی سے متعلق تفصیلات خبروں میں شامل نہ کرنے کی درخواست کی ہے، میلانیا اپنے بیٹے کی نجی زندگی کے فیصلے کا احترام کرتی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی صدارتی مدت ختم ہونے کے بعد جب بیرن کی خفیہ سروس سیکیورٹی ختم ہونے والی تھی تو میلانیا کے دفتر نے سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ سے بیرن کی سیکیورٹی میں توسیع کی درخواست کی تھی جسے منظور کر لیا گیا تھا۔

میلانیا کو ایک دستاویزی فلم میں بھی خفیہ سروس اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے سنا گیا تھا کہ میں جانتی ہوں بیرن باہر نہیں جائیں گے اور میں بیرن کے فیصلے کا احترام کرتی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ رواں ہفتے ایرانی سرکاری ٹی وی نے ٹرمپ خاندان کو غیر معمولی دھمکی دیتے ہوئے بیرن ٹرمپ تک پہنچنے کے ممکنہ طریقوں پر مبنی ایک پروگرام نشر کیا تھا اور بیرن کی ہلاکت پر 10 ملین ڈالرز انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ میڈیا کی جانب سے جاری اور سرکاری ٹی وی کے چینل 3 پر نشر کیے گئے پروگرام کا عنوان ’بیرن ٹرمپ کو کہاں قتل کیا جائے؟‘ تھا۔

رپورٹس کے مطابق پروگرام میں بیرن کی نقل و حرکت کو بیان اور تصویری انداز میں دکھایا گیا تھا۔

پروگرام میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ بیرن کی نقل و حرکت پر مکمل نظر رکھی جاتی ہے، ایک لڑکی ایک نجی ملاقات میں خفیہ سروس کی نگرانی کو عبور کر کے بیرن کے ساتھ بیٹھنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

گزشتہ ماہ ایرانی سرکاری ٹی وی نے خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ کو بھی مبینہ طور پر نشانہ بنانے والی ایک ویڈیو نشر کی تھی جس کے اختتام پر بیرن ٹرمپ کو براہِ راست دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ یہ صرف آغاز ہے، بیرن ٹرمپ! ہمارا انتظار کرو۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی خفیہ سروس نے بیرن ٹرمپ کو قتل کرنے کی دھمکی پر مبنی ایرانی ویڈیو کا نوٹس لے لیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 سالہ بیٹے بیرن ٹرمپ سیکیورٹی خدشات کے باعث گھر میں قید ہیں اور تنہائی کی گزار رہے ہیں، بیرن عوامی مقامات پر جانے سے بھی گریز کر رہے ہیں۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn