Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے مگر طاقت کی زبان قبول نہیں کرے گا، ایرانی صدر کا ٹرمپ کو پیغام

Admin
By Admin
Sep 24, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے مگر طاقت کی زبان قبول نہیں کرے گا، ایرانی صدر کا ٹرمپ کو پیغام
ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے مگر طاقت کی زبان قبول نہیں کرے گا، ایرانی صدر کا ٹرمپ کو پیغام — September 24, 2026
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران ٹرمپ کا نام لے کر ان پر تنقید کی اور کہا کہ ’ہم بات چیت، سفارت کاری اور مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن طاقت کی زبان قبول نہیں کریں گے۔‘

ایرانی صدر نے امریکی صدر ٹرمپ کی گذشتہ روز کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ دھمکیاں ایرانی قوم کو متحد کرتی ہیں۔ ایران جارحیت کرنے والوں کو پچھتانے پر مجبور کرے گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ٹرمپ اور وہ لوگ جو ہمیں دھونس کے ذریعے جھکانا چاہتے ہیں، انھیں یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ہم بات چیت، سفارت کاری اور مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن طاقت کی زبان قبول نہیں کریں گے۔‘

انھوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کا آغاز میناب سکول پر امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تصاویر دکھا کر کیا۔

انھوں نے کہا کہ ’ایٹم بم اسرائیل کے پاس ہے لیکن وہاں کبھی معائنہ نہیں کیا گیا جبکہ ایران کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ اسرائیل ہلاکتیں کرتا ہے مگر پابندیاں ایران پر عائد کی جاتی ہیں۔‘

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواہاں نہیں تاہم وہ ’جوہری سائنس‘ اور ’پُرامن ٹیکنالوجی‘ کے حصول سے دستبردار نہیں ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ ’ایران یہ تسلیم نہیں کرتا کہ جوہری علم چند ممالک کی اجارہ داری ہو۔‘

مسعود پزیشکیان نے مزید کہا کہ ’ایران یہ اجازت نہیں دے گا کہ ہم سے جہاز رانی کا حق چھین لیا جائے، حتیٰ کہ ہمارے اپنے پانیوں میں بھی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ساحلی ریاستوں کی سلامتی کو نقصان پہنچا کر جہاز رانی کی سلامتی حاصل نہیں کی جا سکتی۔‘

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’اس خطے میں کوئی بھی تنہا محفوظ نہیں رہ سکتا۔ یا تو ہم مل کر سلامتی قائم کریں گے یا پھر ہم سب مل کر عدم تحفظ کا سامنا کریں گے۔‘

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران ٹرمپ کا نام لے کر ان پر تنقید کی اور کہا کہ ’ہم بات چیت، سفارت کاری اور مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn