امریکا نے پیر کے روز مسلسل نویں دن بھی ایران پر حملے کیے، جب کہ آبنائے ہرمز سے جہاز رانی کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے، ایران نے کہا ہے کہ اس نے 2 آئل ٹینکروں کو نشانہ بنا کر دھماکے سے تباہ کر دیے ہیں۔ روئٹرز کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب نے پیر کو دعویٰ کیا کہ اس نے بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے اردن کے شہر عقبہ میں واقع امریکی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا، جب کہ کویت کے العدیری کیمپ، علی السالم ایئر بیس اور شام میں موجود امریکی فوجی تنصیبات اور سازوسامان پر بھی حملے کیے گئے۔ برطانیہ کی یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے اتوار کی شب بتایا کہ اسے عمان کے ساحل کے قریب ایک جہاز میں آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے، تاہم آگ لگنے کی وجہ کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ پاسداران نے پیر کو دعویٰ کیا کہ دو آئل ٹینکر آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے گزرنے کی کوشش کے دوران دھماکوں کا شکار ہوئے اور ناکارہ ہو گئے۔ ایرانی فوج کا الزام تھا کہ امریکی فوج نے ان جہازوں کو اس راستے کے استعمال کی ترغیب دی تھی۔ امریکی سینٹرل کمان (سینٹکام) نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی اہم بحری گزرگاہوں میں تجارتی جہازوں پر حملے کرنے کی صلاحیت کو کمزور کرنے کے لیے ’’حملوں کی نئی لہر‘‘ شروع کر دی ہے۔ ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے اپنے نمائندوں کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ پیر کی صبح امریکی میزائلوں نے ایران کے متعدد شہروں کو نشانہ بنایا، حملے امام خمینی پورٹ، تبریز، چابہار، سیرک، ہرمزگان، بوشہر اور کونارک میں کیے گئے۔ کویت کی حکومت نے کہا کہ مسلسل دوسرے روز بھی ایک ڈی سیلینیشن (سمندری پانی کو قابلِ استعمال بنانے والے) پلانٹ پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔ حکومت نے اسے اہم شہری بنیادی ڈھانچے پر براہِ راست حملہ قرار دیا۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments