Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

بھارتی ملاحوں کی ہلاکت پر بھارت نے روسی سفارت کار کو طلب کر لیا

نئی دہلی: یوکرین کے ساحل کے قریب تجارتی جہاز پر ہوئے حملے میں چار بھارتی شہریوں کی ہلاکت پر حکومت نے روس کے سامنے شدید احتجاج درج کرتے ہوئے روسی ناظم الامور (چارج ڈی افیئرز) کو طلب کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے روسی سفارت کار کو بتایا کہ تجارتی جہاز پر حملہ ناقابل قبول ہے، پی ٹی آئی نے منگل کو وزارت کے ذرائع کے حوالے سے اس کی جانکاری دی۔ یوکرین کے وزیر خارجہ اندری سیبیہا نے کہا کہ روس نے اتوار کو یوکرین کی سمندری راہداری میں نیویگیٹ کرنے والے سویلین جہاز پر حملہ کیا۔ اس جہاز کے عملے میں شام اور بھارت کے شہری شامل تھے۔ روس یوکرین تنازع میں بھارتی ملاحوں کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ یوکرینی فضائیہ کا کہنا ہے کہ گنی بساؤ کے جھنڈے والے اس جہاز کو روسی کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ وزارت خارجہ کے مطابق، اس جہاز 'ایم وی گولڈن لیو' پر عملے کے 17 ارکان سوار تھے، جن میں پانچ بھارتی شہری شامل تھے۔ اس سے قبل پیر کو اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزارت نے کہا کہ "دستیاب جانکاری کے مطابق، چار بھارتی شہری افسوسناک طور پر اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں، جب کہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ یوکرین میں ہمارا مشن صورت حال کی باریک بینی سے نگرانی کر رہا ہے اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی تمام کوششیں کر رہا ہے۔ ہم ہلاک ہونے والے بھارتی شہریوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمی بھارتی شہری کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔"

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

9 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

10 months ago

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments