ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس الہان عمر نے گھر پر چھاپہ مار کارروائی پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں خاموش نہیں رہوں گی۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں گھر کی تلاشی کی مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اپنے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ میں ٹھیک ہوں، کوئی غلط فہمی نہ رہے، یہ سیاسی دشمنوں کو نشانہ بنانے اور وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 برس سے ٹرمپ مجھے بے بنیاد جھوٹ اور کردار کشی کی مہمات کے ذریعے نشانہ بنا رہے ہیں، یہ ان کی سیاسی دباؤ ڈالنے کی مہم میں شدت کی تازہ ترین مثال ہے۔
ادھر الہان عمر کے دفتر نے اس کارروائی کو اختیارات کا اشتعال انگیز ناجائز استعمال قرار دیا ہے۔
الہان عمر کے دفتر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کانگریس کی رکن نے کوئی غلط کام نہیں کیا، کسی بھی صدر کو یہ اختیار نہیں ہونا چاہیے کہ وہ وفاقی حکومت کی طاقت کو اپنے سیاسی مخالفین کو خوف زدہ کرنے کے لیے استعمال کرے۔
متعدد ڈیموکریٹ رہنماؤں نے بھی اس کارروائی کی مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی وفاقی اہلکاروں نے وسط مدتی انتخابات سے 3 ہفتے قبل ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس الہان عمر کے واشنگٹن ڈی سی کے نواح میں واقع گھر پر چھاپہ مارا، ان کے گھر کی تلاشی لی۔
ان انتخابات میں امریکی صدر کی ریپبلکن جماعت کانگریس میں اپنی اکثریت برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔
ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس الہان عمر نے گھر پر چھاپہ مار کارروائی پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں خاموش نہیں رہوں گی۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments