Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

حیران ہوں کہ اقوامِ متحدہ میں موجود ایرانی وفد واپس کیسے جائے گا؟ امریکی وزیرِ خزانہ

Admin
By Admin
Sep 24, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

حیران ہوں کہ اقوامِ متحدہ میں موجود ایرانی وفد واپس کیسے جائے گا؟ امریکی وزیرِ خزانہ
حیران ہوں کہ اقوامِ متحدہ میں موجود ایرانی وفد واپس کیسے جائے گا؟ امریکی وزیرِ خزانہ — September 24, 2026
امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایران سے بیرونِ ملک جانے والی 80 سے 90 فیصد سے زائد پروازیں بند ہو چکی ہیں، حیران ہوں کہ اقوامِ متحدہ، نیویارک میں موجود ایرانی وفد واپس کیسے جائے گا؟

فوکس نیوز کو انٹرویو میں اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کی حکمتِ عملی کے 3 ممکنہ مقاصد بیان کر دیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران پر معاشی دباؤ میں سخت پابندیاں عائد کر رہے ہیں، ایسی سخت پابندیاں ایرانیوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوں گی، معاشی پابندیاں ایران کی بین الاقوامی پروازوں کو متاثر کر رہی ہیں، ایران پر معاشی دباو ہفتوں یا مہینوں تک جاری رہ سکتا ہے۔

ایران سے متعلق ٹینکرز کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات پر امریکی وزیرِ خزانہ نے کہا ہے کہ ان میں سے بیشتر معمول کے مطابق سفر کر رہے ہیں۔

ایران کے مالی معاونین کو خبردار کرتے ہوئے اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکا ان کی کمپنیوں اور بینک اکاؤنٹس کے خلاف روزانہ اور ہر ہفتے کارروائی کرے گا، امریکا ایرانی مالیاتی نیٹ ورک کو مسلسل نشانہ بناتا رہے گا۔

ایرانی حکومت پر دباؤ کے وسیع تر مقاصد بیان کرتے ہوئے اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ اس کے 3 ممکنہ نتائج ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پہلا مقصد یہ ہے کہ ایرانی حکومت کے اندر اختلافات پیدا ہوں، دوسرا یہ کہ ایرانی عوام کی جانب سے کسی قسم کی بغاوت سامنے آئے، جبکہ تیسرا مقصد یہ ہے کہ اگر ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے تو اسے معاہدے کی پاسداری پر آمادہ کیا جائے۔

امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایران سے بیرونِ ملک جانے والی 80 سے 90 فیصد سے زائد پروازیں بند ہو چکی ہیں، حیران ہوں کہ اقوامِ متحدہ، نیویارک میں موجود ایرانی وفد واپس...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn