Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

خطرات کا علم ہے، لیکن بنگلا دیش واپس جانا میری ذمے داری ہے: شیخ حسینہ

Admin
By Admin
Oct 20, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

خطرات کا علم ہے، لیکن بنگلا دیش واپس جانا میری ذمے داری ہے: شیخ حسینہ
خطرات کا علم ہے، لیکن بنگلا دیش واپس جانا میری ذمے داری ہے: شیخ حسینہ — October 20, 2026
سابقہ بنگلا دیشی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کا کہنا ہے کہ مجھے گرفتاری، تشدد یا قتل کا خطرہ ہے لیکن حامیوں کے ساتھ کھڑا ہونا میری سیاسی ذمے داری ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش کی سابقہ وزیرِ اعظم نے دسمبر میں وطن واپس جانے کے اپنے ارادے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طارق رحمٰن کی قیادت میں قائم موجودہ حکومت مجھے گرفتار کرے، قتل کرے یا تشدد کا نشانہ بنائے، تب بھی میں واپسی کا فیصلہ نہیں بدلوں گی۔

واشنگٹن میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے سابقہ وزیرِ اعظم نے کہا کہ بنگلا دیش واپس جانا میری ذمے داری ہے اور اس راستے میں درپیش خطرات مجھے روک نہیں سکتے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگست 2024ء میں اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلا دیش چھوڑنے والی شیخ حسینہ نے کہا کہ میں دسمبر میں بنگلا دیش واپس جاؤں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں خوف زدہ نہیں ہوں، یہ کتنا ہی خطرناک کیوں نہ ہو، مجھے اس کی پروا نہیں، مجھے واپس جانا ہے، واپس جانا میری ذمے داری ہے، تاہم انہوں نے واپسی کی حتمی تاریخ نہیں بتائی۔

سابقہ بنگلا دیشی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کا کہنا ہے کہ مجھے گرفتاری، تشدد یا قتل کا خطرہ ہے لیکن حامیوں کے ساتھ کھڑا ہونا میری سیاسی ذمے داری ہے۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn