ایسے وقت میں جب امریکا لبنان میں جنگ روکنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے، اسرائیل اور حزب اللہ کے بیچ بنا کسی روک لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں درجنوں سرحدی دیہات پر شدید حملے کیے جس کے بعد حزب اللہ نے آج بدھ کے روز اسرائیل کی جانب میزائل داغے۔ العربیہ کے نمائندے کے مطابق آج لبنان کی جانب سے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں کے داغے جانے کے بعد اسرائیل کے کئی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ مزید یہ کہ حیفا کے مضافات میں میزائلوں کو فضا میں روک دیا گیا جب کہ کارروائی میں نتانیا کے اطراف کے علاقے کو بھی ہدف بنایا گیا۔ ادھر شمالی اسرائیل میں نہاریا میں ایک ڈرون طیارہ گرنے کے سبب ایک فیکٹری کو نقصان پہنچا۔ اس سے قبل منگل کے روز اسرائیلی ٹینکوں کی بڑی تعداد لبنانی قصبے الخیام کے مشرقی اطراف داخل ہو گئے۔ جنوبی لبنان میں زمینی آپریشن شروع ہونے کے بعد یہ دور ترین مقام ہے جہاں اسرائیلی فوج پہنچی ہے۔ منگل کو حزب اللہ نے اپنے بیانات میں تصدیق کی کہ اس نے الخیام کے جنوبی اور مشرقی جانب اسرائیلی فوجیوں کو راکٹوں اور توپ کے گولوں کے ذریعے نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی ٹینک میں آگ لگ گئی اور اس کے اندر موجود عملے کے ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے 23 ستمبر سے بیروت کے جنوبی مضافات کے علاوہ جنوبی لبنان اور البقاع پر اپنے حملے شدید کر دیے۔ اسی طرح رواں ماہ کے آغاز پر لبنانی سرحد پر "محدود زمینی آپریشن" بھی شروع کر دیا۔ اسرائیلی فوج بعض لبنانی دیہات میں داخل ہو گئی۔ تاہم حزب اللہ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج کسی بھی قصبے یا گاؤں پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں کر سکی۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق 23 ستمبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 1700 سے زیادہ ہو چکی ہے۔
Source: Social Media
اردن نے جماعت اخوان المسلمون پر پابندی لگا دی
فلسطینی صدر کا اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ، حماس کا سخت ردعمل سامنے آگیا
نیوجرسی کے قریب جنگلات میں آتشزدگی، ساڑھے 12 ہزار ایکٹر اراضی متاثر
اگلے 2،3 ہفتوں میں چین کیلئے ٹیرف طے کریں گے: امریکی صدر ٹرمپ
روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر حملہ، 9 افراد ہلاک
امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں لگا دیں، مذاکرات کا تیسرا دور ملتوی
یوکرین روس کیساتھ براہ راست بات چیت کیلئے تیار ہے: صدر زیلنسکی
امریکی وزیر دفاع کی لیکس کے بارے میں نئی تفصیلات،ریپبلکن کا پیٹ ہیگستھ کی برطرفی کا مطالبہ
ایران کے اصلاح پسند رہ نما مہدی کروبی کی نظر بندی 14 سال بعد ختم
اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری، مزید 32 فلسطینی شہید ہوگئے