حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل حزب اللّٰہ اور حماس رہنماؤں کو شہید کرکے مزاحمتی تحریک روکنے کا خواب دیکھ رہا ہے، حزب اللّٰہ کل سے اپنی کارروائیاں دوبارہ بحال کر دے گی۔ بیروت میں حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ نے سینئر کمانڈر فواد علی شکر کے جنازے سے قبل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حماس کسی بھی صورت میں اسرائیل کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گی۔ حسن نصراللّٰہ نے کہا کہ حزب اللّٰہ اور حماس مزاحمت اور شہادت کی راہ کے شریک ساتھی ہیں، حزب اللّٰہ اور حماس مل کر کامیابی سے ہمکنار ہو کر رہیں گے، ہم استبدادی طاقتوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں۔ حزب اللّٰہ کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل نے کمانڈر شکر کو نشانہ بنانے کیلئے رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا، اسرائیلی میزائل حملے میں 7 شہری بھی شہید ہوئے، جن میں ایک ایرانی تھا۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللّٰہ نے مقبوضہ گولان پٹی میں مجدل الشمس پر میزائل حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی، لیکن اسرائیل نے مجدل الشمس حملے کو بہانہ بنا کر بیروت پر حملہ کیا۔ حسن نصراللّٰہ نے کہا کہ کئی ممالک نے حزب اللّٰہ سے بیروت حملے پر جوابی کارروائی نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران اسماعیل ہنیہ کی شہادت کو اپنی قومی غیرت اور عزت کا مسئلہ سمجھتا ہے۔
Source: Social Media
جنگ بندی کی تجویز کا جواب نہ دینے کا مطلب روس جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے: یوکرینی صدر
میں سادہ لوح تھی جو اپنے شوہر کو محفوظ سمجھ بیٹھی: کولمبیا کے گرفتار طالبِ علم کی اہلیہ
ایلون مسک کی بیٹی نے ارب پتی والد پر کیا الزامات عائد کیے ہیں ؟
برطانیہ، فرانس اور جرمن سفیروں کی ایرانی وزارت خارجہ میں طلبی
ریسٹورنٹ کا4 ہزار سے زائدگاہکوں کو ادا شدہ بل سے 10گنا زیادہ پیسے واپس کرنےکا اعلان
دنیا کے 30 خطرناک ترین شہروں میں میکسیکن سٹی کولیما پہلے نمبر پر
آذربائیجان اور آرمینیا 40 سال پرانا تنازع ختم کرنے کے معاہدے پر رضامند
نیپال میں ہندو راشٹر، بادشاہت اور یوگی آدتیہ ناتھ پر وبال، نشانے پرہندستان ،
کویت نے 6 امریکی قیدیوں کو رہا کردیا
یوکرین جنگ کا خاتمہ، روس نے مذاکرات کیلیے امریکا کو مطالبات کی فہرست تھما دی
جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہے: پاکستان
غزہ سے متعلق ٹرمپ کے نئے موقف پر مصر کی جانب سے پہلا تبصرہ
اجلاس کے دوران وینس کے موزوں پر ٹرمپ کا تبصرہ، سوشل میڈیا پر رد عمل
چین میں بینکوں سے مٹی کیوں چوری کی جا رہی ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں