International

حسن نصر اللّٰہ کی نماز جنازہ اور تدفین کا مقام خفیہ رکھنے پر اتفاق

حسن نصر اللّٰہ کی نماز جنازہ اور تدفین کا مقام خفیہ رکھنے پر اتفاق

اسرائیل کے حملے کے خدشے کے پیش نظر لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے شہید رہنما حسن نصر اللّٰہ کی نماز جنازہ کا مقام خفیہ رکھا گیا ہے۔ گزشتہ دونوں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حسن نصر اللّٰہ کی تدفین کےلیے عراق میں نجف اشرف، کربلا یا ایران میں کسی مقام پر تدفین پر غور کررہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا بھی امکان ہے کہ عراق میں نجف اشرف یا کربلا میں یا ایران میں کسی مقام پر حسن نصر اللّٰہ کی نماز جنازہ ادا کی جائے۔ حسن نصر اللّٰہ کے قریبی رفقاء نے ممکنہ اسرائیلی حملوں کے پیش نظر نماز جنازہ انتہائی مختصر رکھنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ اُن کی نمازجنازہ کا مقام بھی خفیہ رکھا ہوا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ کے شہید رہنما ساتھ شہادت پانے والے علی کرکی اور دیگر شہدا کی تدفین کردی گئی ہے۔ یاد رہے کہ حسن نصر اللّٰہ ساتھیوں سمیت لبنانی دارالحکومت بیروت میں 27 ستمبر کو اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments