Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

حوثیوں کا مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پر ڈرون حملہ، کئی ٹرانسفارمر بند، سعودی اتحادی فوج

Admin
By Admin
Oct 02, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

حوثیوں کا مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پر ڈرون حملہ، کئی ٹرانسفارمر بند، سعودی اتحادی فوج
حوثیوں کا مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پر ڈرون حملہ، کئی ٹرانسفارمر بند، سعودی اتحادی فوج — October 02, 2026
سعودی اتحادی فوج کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

ایک بیان میں سعودی اتحادی فوج کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے 29 ستمبرکو صبح 5 بج کر11 منٹ پرمدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن کو نشانہ بنایا، حملے میں بجلی کا ایک ٹرانسفارمر عارضی طور پر غیر فعال ہوا۔

ترجمان سعودی اتحادی فوج نے کہا کہ حملے سے بجلی کی ترسیل اور نیٹ ورک مجموعی طور پر متاثر نہیں ہوا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تحقیقات سے ثابت ہوا مدینہ منورہ کی اہم تنصیب کو سازش کے تحت نشانہ بنایا گیا، منگل کو ہونے والے حملے کے باعث گرڈ اسٹیشن کے کئی ٹرانسفارمرز بند ہوئے۔

سعودی اتحادی فوج نے مزید کہا کہ حوثیوں کے بزدلانہ حملوں نے حرمین شریفین کا تقدس پامال اور تمام مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔

سعودی اتحادی فوج کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ ایک بیان میں سعودی اتحادی فوج کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے 29 ستمبرکو صبح 5 بج کر11 منٹ پرمدینہ ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn