Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

’40 سال میں سب سے زیادہ بے روزگاری‘، نیتی آیوگ کی رپورٹ پر پرینکا گاندھی نے مرکز پر کیا حملہ

نئی دہلی، 24 اگست: کانگریس کی رکن پارلیمان پرینکا گاندھی نے روزگار کے معاملے پر نیتی آیوگ کی حالیہ رپورٹ کو لے کر مرکز کی مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں بے روزگاری کی شرح گزشتہ 40 برسوں میں سب سے زیادہ ہے، جس کے باعث نوجوانوں میں بے چینی، مایوسی اور ناامیدی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے حکومت پر مینوفیکچرنگ اور مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) کو نظر انداز کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ نوجوانوں میں پیدا ہونے والی بے چینی طلبہ کے احتجاج میں بھی نظر آ رہی ہے۔ ان کے مطابق یہ صورت حال ایک ناکام تعلیمی نظام اور گزشتہ 12 برسوں میں روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا نہ ہونے کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا، ’’ہم پہلے سے جانتے ہیں کہ گزشتہ 40 سال میں بے روزگاری کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ یہ واضح ہے کہ نوجوانوں میں بہت بے چینی، مایوسی اور ناامیدی ہے۔ ہم نے اسے طلبہ کے احتجاج میں دیکھا ہے۔‘‘

کانگریس رکن پارلیمان نے الزام لگایا کہ حکومت نے مینوفیکچرنگ اور ایم ایس ایم ای شعبے پر توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ایسی پالیسیاں بھی ہیں جو چھوٹے کاروباروں، روزگار فراہم کرنے والوں اور زرعی شعبے کو کمزور کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق کانگریس گزشتہ کچھ عرصے سے ان مسائل کو مسلسل اٹھاتی رہی ہے۔

دوسری جانب نیتی آیوگ کی حالیہ رپورٹ میں ملک کے افرادی قوت اور طلبہ کو پانچ زمروں میں تقسیم کرتے ہوئے روزگار، تعلیم اور ہنرمندی سے متعلق چیلنجز کا جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 15 سے 29 سال کی عمر کے تقریباً 8.7 کروڑ نوجوان ایسے ہیں، جو نہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں، نہ روزگار میں ہیں اور نہ ہی کسی تربیتی پروگرام کا حصہ ہیں۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

11 months ago

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn