جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے سابق شوہر اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی صورتِ حال پر برطانوی حکومت سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم اور وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ سے سوال کیا کہ برطانیہ آخر کب تک اس معاملے پر خاموش رہے گا۔
جمائمہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک طویل پوسٹ میں عمران خان کی جیل میں حالت اور ان سے متعلق مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان گزشتہ 3 برس سے جیل میں ہیں اور انہیں سیاسی مخالفین کی جانب سے، فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی مبینہ ذاتی دشمنی کے باعث، سخت حالات کا سامنا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو طویل عرصے تک تنہائی میں رکھا گیا اور تقریباً 10 ماہ سے ان کے خاندان کو ان سے رابطے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جمائمہ کے مطابق عمران خان کو کتابوں، وکلا اور ڈاکٹروں تک رسائی سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔ جمائمہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مطابق اس نوعیت کا سلوک تشدد کے زمرے میں آتا ہے اور اس کے عمران خان کی جسمانی و ذہنی صحت پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ تاہم ان دعوؤں کے حوالے سے پاکستان کی حکومت یا متعلقہ حکام کا مؤقف اس پوسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے عمران خان کی طبی سہولیات، ان کے ذاتی ڈاکٹر تک رسائی، اہل خانہ سے باقاعدہ ملاقات اور اپنے بیٹوں سے ہفتے میں دو مرتبہ فون پر بات کرنے کے احکامات دیے ہیں، لیکن ان احکامات پر عمل نہیں کیا جا رہا۔
جمائمہ کے مطابق معاملہ اب محض پاکستان کی داخلی سیاست تک محدود نہیں رہا بلکہ یہ ’انسانی حقوق کی ہنگامی صورتِ حال‘ بن چکا ہے۔ انہوں نے برطانوی حکومت سے کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک کے خلاف آواز اٹھائے اور مناسب اقدامات کرے۔
اپنی پوسٹ میں جمائمہ نے عمران خان کے برطانیہ کے ساتھ طویل تعلقات کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی، یونیورسٹی کی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی اور انگلینڈ میں کئی برس کاؤنٹی کرکٹ کھیلی۔ ان کے مطابق برطانیہ کے ساتھ عمران خان کا تعلق نصف صدی سے بھی زیادہ پرانا ہے۔
جمائمہ نے اپنے دونوں بیٹوں سلیمان اور قاسم کا بھی ذکر کیا، جو برطانوی شہری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے حاالات پیدا کئے گئے کہ وہ دونوں اپنے والد کی صحت بگڑتے ہوئے دیکھنے پر مجبور ہیں اور انہیں اپنے والد سے ملاقات سے بھی روکا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دولتِ مشترکہ کا رکن ملک ہے اور برطانیہ کی ایک طویل روایت رہی ہے کہ وہ من مانی حراست، غیر انسانی سلوک اور بنیادی حقوق سے محرومی کے خلاف آواز اٹھاتا ہے۔ جیمائما گولڈ اسمتھ نے برطانوی حکومت سے اپیل کی کہ وہ عمران خان کی صورتِ حال پر اب مناسب اور مؤثر قدم اٹھائے۔
Source: Admin
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
5 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
5 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
5 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
5 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
5 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
5 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
5 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
5 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
5 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
5 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
5 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
5 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments