Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

یہ فلم ہم کئی بار دیکھ چکے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ کا امریکی پابندیوں کے اعلان پر ردعمل

یہ فلم ہم کئی بار دیکھ چکے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ کا امریکی پابندیوں کے اعلان پر ردعمل

تہران : ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ کی جانب سے مزید اقتصادی پابندیوں کے ممکنہ اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا یہ فلم ہم کئی بار دیکھ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر نئی اقتصادی پابندیوں کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنا جانتا ہے، کیونکہ ایران پہلے بھی ایسی پابندیوں کا سامنا کرچکا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ نئی اقتصادی پابندیاں ایک ایسا منظرنامہ ہیں، جسے ایران کئی بار دیکھ چکا ہے اور اسے معلوم ہے کہ ایسی صورتحال سے کیسے نمٹنا ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کی ایران کے خلاف نئی معاشی پالیسی بھی ماضی کی کوششوں کی طرح ناکام ہوگی، واشنگٹن کی موجودہ حکمت عملی اس کی مایوسی کی عکاسی کرتی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کہ موجودہ صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ ایران کے عوام کے ساتھ احترام پر مبنی بات چیت ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر ’’اقتصادی جنگ اور تنہائی‘‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی مدد کرنے والے ممالک کے مالیاتی اداروں، کاروباری اداروں، ایئرپورٹس یا سرکاری اداروں کو امریکا کی جانب سے سنگین معاشی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی پابندیوں کی پالیسی کو ’’اقتصادی دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف جرم‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیوں کے منصوبے بنانے اور ان پر عمل درآمد کرنے والوں کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn