چنڈی گڑھ، 2 اکتوبر:ہریانہ اسمبلی انتخابات سے تین دن قبل بدھ کو سادھویوں کے جنسی استحصال اور صحافی رام چندر چھترپتی کے قتل کے معاملے میں سزا کاٹ رہے سرسا ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت سنگھ رام رحیم کو20 دن کی پیرول پر رہا کر دیا گیا۔ روہتک کی سناریا جیل میں بند گرمیت سنگھ جیل سے رہا ہوتے ہی اتر پردیش کے باغپت میں آشرم کے لیے روانہ ہو گئے۔ اس بار پیرول مشروط ہے اور الیکشن کمیشن کی شرائط کے مطابق گرمیت سنگھ کو ہریانہ سے دور رہنا ہوگا اور ذاتی طور پر اور سوشل میڈیا پر کسی بھی سیاسی سرگرمی سے دور رہنا ہوگا۔ پچھلے چار برسوں میں، گرمیت سنگھ 10 سے زیادہ بار تقریباً 250 دنوں کے لیے پیرول/فرلو پر جیل سے باہر آیا ہے اور زیادہ تر بار ایسا ہریانہ اور آس پاس کی ریاستوں میں کسی نہ کسی انتخابات کے دوران ہوا ہے۔
Source: uni news service
سیٹوں کی تقسیم کے بعد، ایس پی صدر اکھلیش یادو راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیا یاترا' میں شامل ہوئے
ٹریڈ یونینوں کے بھارت بند کا ملا جلا اثر
اترکاشی مسجد تنازع پر آج مہاپنچایت، شہر چھاؤنی میں تبدیل
تلنگانہ کے نامزد وزیراعلی ریونت ریڈی لوک سبھا کی رکنیت سے مستعفی
اوڈیشہ:بنگلہ دیشی یا روہنگیا شہری بتاکر 444 افراد کو کیا گیا گرفتار،غیر قانونی تارکین وطن بتا کر ڈیٹنشن سینٹر میں کیا گیا قید
کامیابی نہ ملنے پر افراد خاندان کے ساتھ خودکشی،بی آرایس امیدوار کی دھمکی، الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کرلی

ناصر-جنید قتل کیس کے ملزم نے ریلوے ٹریک پر کود دی جان، ویڈیو میں بجرنگ دل پر سنگین الزامات
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر، سری نگر میں سرد ترین رات ریکارڈ