نئی دہلی، 02 مارچ (:)لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی ایسٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمان گوتم گمبھیر سیاسی ذمہ داریاں چھوڑنا چاہتے ہیں۔ گمبھیر نےآج اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر یہ اطلاع دی۔ گمبھیر نے بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو ٹیگ کیا ہے۔ انہوں نے جے پی نڈا سے درخواست کی کہ وہ انہیں سیاسی ذمہ داریوں سے آزادکر دیں۔ گمبھیر نے سیاسی ذمہ داریاں چھوڑنے کی وجہ بھی بتا ئی۔انہوں نے لکھا کہ- اب وہ کرکٹ سے متعلق اپنے وعدوں کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔ گمبھیر نے ملک کی خدمت کا موقع دینے کے لئےوزیراعظم نریندر مودی اوروزیرداخلہ امت شاہ کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ گوتم گمبھیر نے 22 مارچ 2019 کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔ بی جے پی نے انہیں صرف دو ماہ بعد 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں مشرقی دہلی کی سیٹ سے اپنا امیدوار بنایا تھا۔ گمبھیر نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی امیدوار آتشی اور کانگریس کے ارویندر سنگھ لولی کو 6 لاکھ 95 ہزار 109 ووٹوں سے شکست دی تھی۔ مہیش گری کی جگہ گمبھیر کو ٹکٹ دیا گیا تھا۔
Source: uni news
کویت کا دورہ مستقبل کی شراکت داری کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کا موقع فراہم کرے گا: مودی
جے پور میں گیس ٹینکر میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہوگئی
آن لائن سٹہ بازی میں رقم ہارنے کے بعد ڈگری کے طالب علم کی خودسوزی
شراب گھوٹالہ کیس میں اروند کیجریوال کے خلاف مقدمہ چلے گا، ایل جی نے ای ڈی کو دی منظوری
ممبئی فیری حادثہ، مرنے والوں کی تعداد 15 ہوئی
ماں نے تین بچوں کے ساتھ پھندے پر لٹک کر کی خودکشی
پارلیمنٹ دھکا۔مکی معاملہ: کانگریس اور بی جے پی نے ایک دوسرے پر ایف آئی آر درج کرائی
بنگلورو۔انجینئر اتل خودکشی کیس، سپریم کورٹ نے تین ریاستوں سے جواب طلب کیا
چوٹالہ کے انتقال پر ہریانہ میں تین روزہ سوگ
حکمران یماعت اور اپوزیشن پارٹیاں اڈانی، سوروس-سونیا اور امبیڈکر جیسے مسائل پر تعطل میں پھنسی ہوئی ہیں
ہنگامے کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی,لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی
اب ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدان پارلیمنٹ کے گیٹ پر احتجاج نہیں کر سکیں گے: ہاتھا پائی کے بعد اوم برلا کا فیصلہ
حکومت 'دہشت گردی سے پاک جموں و کشمیر' کے ہدف کو جلد از جلد حاصل کرے گی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ
کرناٹک ہائی کورٹ نے موڈا گھوٹالے کی تحقیقات پر عارضی روک لگائی