Activities

جنید جمشید کی مغفرت کیلیے دعا مانگتے دیکھ کرشوہر سے متاثر ہوئی، ثنا خان

جنید جمشید کی مغفرت کیلیے دعا مانگتے دیکھ کرشوہر سے متاثر ہوئی، ثنا خان

ممبئی: بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثںا خان نے کہا ہے کہ میرے شوہر جنید جمشید کی مغفرت کے لیے دعائیں کرتے ہیں۔ میڈیا کو انٹرویو میں بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثنا خان کا کہنا تھا کہ اپنے شوہرمفتی انس کو جنید جمشید کے لیے مغفرت کی دعائیں کرتے دیکھ کر ان سے متاثر ہوئی تھی۔ مفتی انس کو جنید جمشید کے لیے دعائیں کرتے دیکھ کر سوچا کہ یہ اپنے دوست کے لیے کتنے مخلص ہیں۔ ثنا خان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنے بارے میں سوچا کہ کیا میرا کوئی ایسا دوست ہے جو میری مغفرت کے لیے بھی ایسی دعائیں کرے جس کا جواب مجھے نفی میں ملا۔ میں بھی اپنی زندگی میں ایسا شخص چاہتی تھی جو میرے لیے بھی دل سے اور خلوص سے دعائیں کرے۔ شوہر کی جنید جمشید کی مغفرت کے لیے کی گئی دعاؤں نے مجھے بہت متاثرکیا۔ سابق اداکارہ ثنا خان نے 2020 میں مفتی انس سے شادی کے بعد شوبز چھوڑ دیا تھا۔ ثنا خان اور مفتی انس کے گھر2023 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے طارق جمیل رکھا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments