National

جماعت اسلامی کا کوئی بھی امیدوار جیت نہ سکا

جماعت اسلامی کا کوئی بھی امیدوار جیت نہ سکا

سری نگر08 ستمب:جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد کالعدم جماعت اسلامی سے وابستہ امیدوار وں کو بھی ہار کا منہ دیکھنا پڑا۔ اطلاعات کے مطابق کالعدم جماعت اسلامی نے اسمبلی الیکشن میں کئی آزاد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا لیکن وہ بھی ہار گئے۔ کولگام میں سابق جماعت رکن سیار احمد اور انڈیا اتحاد کے امیدوار یوسف تاریگامی کے درمیان سیدھا مقابلہ تھا۔ نامہ نگار نے بتایا کہ چناو مہم کے دوران سیار احمد نے کافی محنت کی لیکن وہ بھی کامیاب نہ ہو سکے۔ کولگام اسمبلی انشست پر انڈیا اتحاد کے امیدوار یوسف تاریگامی کو 33ہزار 634ووٹ ملے جبکہ جماعت اسلامی کے سابق رکن سیار احمد ریشی نے 25ہزار 796ووٹ حاصل کئے اور اس طرح سے یوسف تاریگامی نے اپنے مد مقابل امیدوار کو 7ہزار 838ووٹوں سے شکست دی۔ جنوبی کشمیر کے دوسرے اضلاع کے ساتھ ساتھ شمالی کشمیر میں بھی جماعت اسلامی کے سابق ارکان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بتادیں کہ ایگزٹ پول میں آزاد امیدواروں کی جیت کا دعویٰ کیا گیا تھا جس میں سابق جماعت اسلامی کے ارکان بھی شامل تھے لیکن لوگوں نے انہیں پوری طرح سے مسترد کرکے نیشنل کانفرنس کے امیدواروں کے حق میں ہی اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments