بھیلواڑہ، یکم اکتوبر: راجستھان کے جہاز پور قصبہ میں جلجھلنی کے جلوس پر پتھراؤ کے واقعہ میں کوئی ٹھوس کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے منگل کو بازار بند رہے۔ جہاز پور میں جلجھلنی اکادشی کی رام ریواڑی کے دوران ایک مذہبی مقام سے پتھراؤ کے معاملے میں 12 نکاتی مطالبات پر کوئی ٹھوس کارروائی نہ ہونے سے ناراض ہندو برادری نے جہاز پور شہر کو بند رکھنے کی اپیل کی۔ قصبے میں چائے پانی کی دکانیں اور میڈیکل اسٹور بھی بند رہے۔ بند کے پیش نظر قصبے میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات تھے جبکہ انتظامی افسران نے بھی صورتحال پر نظر رکھی۔ پولیس نے شہر میں امن برقرار رکھنے کے لیے کل رات فلیگ مارچ بھی کیا تھا۔
Source: uni news
پونے میں ہیلی کاپٹر گر گیا، 3 افراد ہلاک
بہار: امدادی سامان پہنچانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
گرمیت 20 دن کی پیرول پر جیل سے رہا
جن سوراج بنی سیاسی پارٹی، منوج بھارتی قائم مقام صدر
مالیگاؤں دھماکہ: ملزمہ سادھوی پرگیہ 3 اکتوبر کو ممبئی کی عدالت میں پیش ہوں گی
مودی نے گاندھی جینتی کے موقع پر صفائی مہم میں حصہ لیا