سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور اعظم گڑھ ضلع کے نظام آباد سیٹ سے رکن اسمبلی عالم بدیع کا طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا ہے۔ عالم بدیع کچھ وقت قبل لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں داخل تھے، جہاں طویل علاج کے بعد آج ان کا انتقال ہو گیا۔ عالم بدیع کا انتقال اعظم گڑھ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہوا، انہیں محض 4 دن پہلے ہی لکھنؤ کے میدانتا سپتال سے ڈسچارج کرایا گیا تھا۔ گزشتہ پیر کو انہیں اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد اعظم گڑھ لایا گیا تھا۔ رکن اسمبلی عالم بدیع کے انتقال کی خبر سنتے ہی ان کی رہائش گاہ پر راشٹریہ علماء کونسل کے قومی صدر مولانا عامر رشاد مدنی، سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی نفیس احمد، عالم بدیع کے بیٹے مستجاب عالم بابو، گڈو جمالی کے نمائندے عبداللہ شیخ وغیرہ پہنچے۔ رکن اسمبلی عالم بدیع نے 90 سال کی عمر میں آخری سانس لی، وہ 5 مرتبہ رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ ان کے انتقال سے سیاسی حلقوں اور ان کے اہل خانہ کے درمیان غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کے جنازے کی نماز شام 4 بجے ادا کی جائے گی۔ یہ نماز جامعۃ الرشاد میں ہوگی۔ عالم بدیع کا نظام آباد میں طویل عرصے سے دبدبہ رہا۔ وہ یہاں سے 5ویں مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ انہیں یہاں سے پہلی بار 1996 میں جیت ملی تھی۔ انہوں نے 1996 سے 2007 تک یہاں سے عوامی نمائندگی کی اور 2007 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پھر 2012 میں انہیں دوبارہ جیت ملی اور تب سے یہ مسلسل اس سیٹ پر انتخاب جیتتے رہے اور 5ویں مرتبہ 2022 میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھی رکن اسمبلی عالم بدیع کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’’سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اور اعظم گڑھ کی نظام آباد اسمبلی سیٹ سے مقبول رکن اسمبلی جناب عالم بدیع کا انتقال انتہائی افسوسناک ہے۔ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا ہو، دلی تعزیت۔‘‘
Source: Admin
9 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
9 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
10 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
10 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
9 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments