International

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا ایک سال مکمل، ساڑھے41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا ایک سال مکمل، ساڑھے41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کا ایک سال مکمل ہوگیا۔ ایک سال کے دوران جنگی جرائم پر مبنی اسرائیلی بمباری سے غزہ کے41 ہزار 870 فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔ غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شہدا میں 69 فیصد بچے اور خواتین شامل ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی شہدا میں 16 ہزار 756 بچے اور 11 ہزار 346 خواتین شامل ہیں۔ اسرائیلی بمباری سے غزہ کے ہر 55 فلسطینیوں میں سے ایک شہید ہو چکا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے ایک سال میں غزہ کے97 ہزار 166 فلسطینی زخمی ہوئے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں 23 میں سے ہر ایک فلسطینی اسرائیلی حملوں سے زخمی ہوا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے ملبے کا ڈھیر بننے والی عمارتوں تلے 10 ہزار سے زیادہ فلسطینی لاپتہ ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments