Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

افغان پناہ گزینوں کی آباد کاری کے وعدے یکسر منسوخ نہیں کیے جا سکتے: جرمن عدالت

افغان پناہ گزینوں کی آباد کاری کے وعدے یکسر منسوخ نہیں کیے جا سکتے: جرمن عدالت

جرمنی کی اعلیٰ ترین عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ حکومت طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغان شہریوں سے کیے گئے پاکستان یا دیگر ممالک سے جرمنی منتقل کرنے کے وعدوں کو اجتماعی طور پر منسوخ نہیں کر سکتی بلکہ ہر کیس کا انفرادی بنیادوں پر جائزہ لینا ضروری ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جرمنی کی آئینی عدالت نے ایک افغان خاتون اور ان کے دو بچوں کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے سابقہ فیصلے کو کالعدم قرار دیا ہے۔ اس افغان خاندان کو سنہ 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد جرمنی کی سابق حکومت کی جانب سے قائم کردہ ’انسانی حقوق کی فہرست‘ کے تحت جرمنی میں آباد کاری کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ عدالت کے مطابق موجودہ جرمن وزارتِ داخلہ نے دسمبر 2025 میں اس سکیم کو ختم کر کے انفرادی کیسز کا جائزہ لیے بغیر لگ بھگ 640 ایسے وعدوں کو منسوخ کر دیا تھا جو کہ ریاستی اختیارات کے بلاجواز اور من مانے استعمال کے خلاف آئینی ضمانت کی خلاف ورزی ہے۔ آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ’اگرچہ انتظامیہ کو پالیسی سازی میں وسیع اختیارات حاصل ہوتے ہیں لیکن وہ کبھی بھی مکمل طور پر خودمختار یا بے لگام نہیں ہو سکتی۔‘ عدالت نے مزید کہا کہ جب حکام ایک بار کسی شخص کو جرمنی میں پذیرائی یا ویزا دینے کی اطلاع دے دیں تو بعد میں اس فیصلے کو واپس لیتے وقت اس فرد کے مخصوص حالات کو مدنظر رکھنا قانونی طور پر لازمی ہے۔ اس کیس کو اب دوبارہ متعلقہ اعلیٰ انتظامی عدالت کے پاس بھیج دیا گیا ہے جو اس پر نیا فیصلہ کرے گی۔ متاثرہ افغان خاتون اور ان کا خاندان اس وقت پاکستان میں مقیم ہے جہاں انہیں جرمنی کی جانب سے مالی اور دیگر امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ برلن حکومت کو اس وقت تک پاکستان میں اس خاندان کی کفالت جاری رکھنا ہو گی جب تک انہیں ویزے جاری نہیں کر دیے جاتے یا وزارتِ داخلہ آئین کے مطابق کوئی نیا فیصلہ نہیں کر لیتی۔ جرمن وزارتِ داخلہ کی جانب سے عدالت کے اس فیصلے پر فی الحال کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments