Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

غزہ: اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ، 6 فلسطینی شہید

Admin
By Admin
Nov 12, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

غزہ: اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ، 6 فلسطینی شہید
غزہ: اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ، 6 فلسطینی شہید — November 12, 2026
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے فضائی حملوں میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج صبح خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا۔

اسرائیلی بمباری سے سرجن سمیت 6 فلسطینی شہید اور 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہدا میں اسپتال کا دیگر عملہ بھی شامل ہے، بمباری سے اسپتال کا انتہائی نگہداشت یونٹ اور سرجری کا شعبہ بری طرح تباہ ہو گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اسپتال میں سینئر حماس رہنما اور حماس کے ارکان کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزاحمتی تنظیم حماس نے اسپتال پر اسرائیلی وحشیانہ حملے کو جنگی جرم قرار دیا ہے، حماس نے امریکا اور ثالثین سے جنگ بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیاں رُکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ برس ہونے والی غزہ جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک 1 ہزار 600 سو سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے فضائی حملوں میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج صبح خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس کو فضائی حملے میں نشانہ ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn