Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکا نے روسی صدر سے ایران کے ساتھ مذاکرات میں ثالثی کی درخواست کی: باقر قالیباف کا دعویٰ

Admin
By Admin
Nov 12, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

امریکا نے روسی صدر سے ایران کے ساتھ مذاکرات میں ثالثی کی درخواست کی: باقر قالیباف کا دعویٰ
امریکا نے روسی صدر سے ایران کے ساتھ مذاکرات میں ثالثی کی درخواست کی: باقر قالیباف کا دعویٰ — November 12, 2026
ایران کے پارلیمانی اسپیکر باقر قالیباف نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ایران کے ساتھ مذاکرات میں ثالثی کی درخواست کی۔

قطری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے ماسکو کے دورے کے دوران روسی صدر سے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ایران نے 8 ماہ سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے قطر کے ذریعے امریکا کو 7 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا ہے، اب ایران امریکی جواب کا منتظر ہے۔

باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکا طے شدہ نکات کی پابندی کرے اور ایسے مطالبات سے گریز کرے جو بداعتمادی بڑھاتے ہیں تو معاہدہ ممکن ہے، لیکن ایران کو اب بھی واشنگٹن پر اعتماد نہیں۔

ایرانی اسپیکر نے کہا ہے کہ شرائط میں امریکی بحری ناکا بندی اور اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ، منجمد ایرانی اثاثوں کی واپسی، تمام محاذوں پر جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان شامل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اب گیند امریکا کے کورٹ میں ہے، آبنائے ہرمز امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ سے پہلے والی حیثیت میں واپس نہیں آئے گی، ایران اور عمان اس اہم آبی گزر گاہ کی نگرانی کے حوالے سے نئی مفاہمت پر پہنچ چکے ہیں۔

باقر قالیباف نے خبردار کیا کہ امریکا نے ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کی تو اسے ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایران کے پارلیمانی اسپیکر باقر قالیباف نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ایران کے ساتھ مذاکرات میں ثالثی کی درخواست کی۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn