Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

کلگام میں دہشت گردانہ حملے میں بشنوپور کا جوان زخمی، اہل خانہ پریشان

Admin
By Admin
Nov 12, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

کلگام میں دہشت گردانہ حملے میں بشنوپور کا جوان زخمی، اہل خانہ پریشان
کلگام میں دہشت گردانہ حملے میں بشنوپور کا جوان زخمی، اہل خانہ پریشان — November 12, 2026
کلگام میں دہشت گردانہ حملے میں بشنوپور کا جوان زخمی، اہل خانہ پریشان
کشمیر کے کلگام میں بدھ کے روز دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے تین سی آر پی ایف جوانوں میں بانکورہ ضلع کے بشنوپور کے رہنے والے شانتنو چندر بھی شامل ہیں۔ ان کا گھر شہر کے شانکھاری بازار میں ہے۔ اہل خانہ کے مطابق بدھ کی دوپہر ڈیوٹی کے دوران ان پر حملہ کیا گیا۔ موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کے خودکار ہتھیار سے چلائی گئی ایک گولی شانتنو کے ہاتھ میں لگی۔ انہیں مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق شانتنو کی جسمانی حالت اب مستحکم ہے۔ انہوں نے اسپتال سے موبائل فون پر اہل خانہ سے بات بھی کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی ک±لگام میں موجودگی کے دوران بدھ کی دوپہر شہر کے میر بازار علاقے کے آکھران (نوپاڑہ آکھران) میں سی آر پی ایف کی ناکہ چوکی پر موٹر سائیکل سوار دو دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ اسی چوکی پر بشنوپور کے رہنے والے شانتنو بھی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔بدھ کی شام تقریباً پانچ بجے ان کے گولی لگنے کی خبر شانکھاری بازار میں واقع گھر پہنچی۔ اس کے بعد سے ہی اہل خانہ شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق شانتنو نے 2011 میں سی آر پی ایف کی 46ویں بٹالین میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ساڑھے تین سال قبل ان کی تعیناتی جموں و کشمیر میں ہوئی تھی۔ درگا پوجا کے موقع پر وہ طویل چھٹی لے کر گھر آئے تھے۔ لکشمی پوجا کے بعد وہ دوبارہ اپنی ڈیوٹی پر واپس چلے گئے تھے۔بدھ کی شام ساڑھے چار بجے کے قریب شانتنو نے خود اپنی اہلیہ نندنی کو فون کرکے بتایا کہ ان پر دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔ ان کے ساتھی ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گئے ہیں اور وہ انہیں لے کر اسپتال جا رہے ہیں۔
اس کے تقریباً ایک گھنٹے بعد سی آر پی ایف کی جانب سے دوبارہ نندنی کو فون کیا گیا اور بتایا گیا کہ شانتنو کے ہاتھ میں بھی گولی لگی ہے اور انہیں بھی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تاہم سی آر پی ایف کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کی چوٹ زیادہ سنگین نہیں ہے۔
خبر ملتے ہی نندنی اپنے میکے سے فوراً اپنے گھر پہنچ گئیں۔ انہوں نے بتایا، ”کشمیر میں تبادلہ ہونے کے بعد سے ہی میں پریشان تھی۔ شام کے وقت فون آنے پر پہلے تو سمجھ نہیں آیا کہ کیا کروں۔ گھر میں عمر رسیدہ سسر اور ساس ہیں۔ ان کی دیکھ بھال کے لیے فوراً گھر واپس آنا پڑا۔ میرے شوہر اتنی دور اسپتال میں زیر علاج ہیں کہ وہاں جانا ممکن نہیں ہے۔ اس لیے جب تک وہ مکمل طور پر صحت یاب ہوکر واپس نہیں آ جاتے، میری پریشانی ختم نہیں ہوگی۔“شانتنو کے والد تاراپد نے کہا، ”ابتدا میں خبر ملنے پر میں بہت پریشان ہو گیا تھا۔ بعد میں بیٹے سے فون پر بات ہوئی۔ اس نے بتایا کہ چوٹ زیادہ سنگین نہیں ہے۔ اب اس کی حالت کافی بہتر ہے، یہ جان کر کچھ راحت ملی ہے۔“
ک±لگام میں ہونے والی اس جھڑپ کے دوران سی آر پی ایف جوانوں کی فائرنگ سے کوئی دہشت گرد زخمی ہوا ہے یا نہیں، اس بارے میں ابھی واضح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ حملہ آوروں کی تلاش میں پولیس اور نیم فوجی دستوں نے تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔ علاقے میں سکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔

کلگام میں دہشت گردانہ حملے میں بشنوپور کا جوان زخمی، اہل خانہ پریشان...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn