Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

اینویڈیا کے سربراہ سے تعلقات کا بھانڈا پھوٹنے کے بعد چینی جاسوس ایلس ہوانگ بیجنگ پہنچ گئیں

Admin
By Admin
Nov 12, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

اینویڈیا کے  سربراہ سے تعلقات کا بھانڈا پھوٹنے کے بعد چینی جاسوس ایلس ہوانگ بیجنگ پہنچ گئیں
اینویڈیا کے سربراہ سے تعلقات کا بھانڈا پھوٹنے کے بعد چینی جاسوس ایلس ہوانگ بیجنگ پہنچ گئیں — November 12, 2026
چینی جاسوس ہونے کے شبہے میں زیرِ تفتیش ایلس ہوانگ اپنے آبائی ملک چین واپس پہنچ گئی ہیں اور اس وقت بیجنگ میں مقیم ہیں۔

خبر رساں ادارے بلومبرگ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایلس ہوانگ بیجنگ میں رہائش پذیر ہیں اور یہ بات چینی سیکیورٹی حکام کے علم میں بھی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصنوعی ذہانت کے شعبے میں کاروباری اثر و رسوخ رکھنے والی شخصیت ایلس ہوانگ کو ہوانگ لے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ان کے امریکی کمپنی این ویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ کے ساتھ مبینہ تعلقات کا معاملہ سامنے آنے کے بعد کمپنی میں تنازع پیدا ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جینسن ہوانگ نے غیر ازدواجی تعلقات کا اعتراف کیا ہے جبکہ کمپنی کے بورڈ نے ایلس ہوانگ پر چینی جاسوس ہونے کے الزامات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم چین نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

ایلس ہوانگ نے 2023ء میں میگا اسپیڈ انٹرنیشنل کے نام سے کمپنی قائم کی تھی جو جنوب مشرقی ایشیا میں اینویڈیا کی چِپس کی سب سے بڑی خریدار بن گئی، اس خطے کو جدید مصنوعی ذہانت کی چِپس چین اسمگل کرنے کا ایک اہم راستہ بھی قرار دیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق میگا اسپیڈ نے ابتدا میں چین کے بڑے ویڈیو گیم ادارے سیون روڈ ہولڈنگز سے علیحدگی اختیار کی۔

بعد ازاں نومبر 2023ء میں سنگاپور کی ایک کمپنی کے ذریعے اس کی ملکیت منتقل ہوئی اور چند روز بعد اسے اینویڈیا کا باضابطہ کلاؤڈ شراکت دار قرار دے دیا گیا جس کے نتیجے میں اسے کمپنی کی جدید چِپس تک ترجیحی رسائی حاصل ہو گئی۔

تجارتی ریکارڈ کے مطابق میگا اسپیڈ اب تک 4.6 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی این ویڈیا مصنوعات درآمد کر چکی ہے، کمپنی جنوب مشرقی ایشیا میں اپنے مختلف مراکز کے ذریعے اینویڈیا کی چِپس چینی ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا کو کرائے پر بھی فراہم کرتی ہے، علی بابا نے امریکی قومی سلامتی سے متعلق الزامات کی تردید کرتے ہوئے اس کاروباری تعلق پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

بلومبرگ کے مطابق ایلس ہوانگ نے کاروباری سرگرمیوں سے قبل مالیاتی شعبے اور صحافت میں کام کیا، وہ 2015ء سے شنگھائی ہیکسی انویسٹمنٹ کمپنی میں نائب جنرل منیجر کے عہدے پر فائز رہیں، اس سے پہلے وہ اسٹیٹک سیکیورٹیز اور ایچ ایس بی سی میں بھی مختلف عہدوں پر کام کر چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایلس ہوانگ کی بیجنگ واپسی کے وقت اور وہاں ان کی موجودہ سرگرمیوں کے بارے میں واضح معلومات سامنے نہیں آسکیں جبکہ ان سے رابطے کی کوششیں بھی کامیاب نہیں ہوئیں۔

دوسری جانب اینویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ کے مستقبل اور کمپنی کی تحقیقات کے نتائج سے متعلق بھی غیر یقینی کیصورتحال برقرار ہے۔

چینی جاسوس ہونے کے شبہے میں زیرِ تفتیش ایلس ہوانگ اپنے آبائی ملک چین واپس پہنچ گئی ہیں اور اس وقت بیجنگ میں مقیم ہیں۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn