Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکا اور چین کا تعلقات میں استحکام برقرار رکھنے پر اتفاق، روس کے ساتھ سہ فریقی اجلاس کا امکان

Admin
By Admin
Nov 12, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

امریکا اور چین کا تعلقات میں استحکام برقرار رکھنے پر اتفاق، روس کے ساتھ سہ فریقی اجلاس کا امکان
امریکا اور چین کا تعلقات میں استحکام برقرار رکھنے پر اتفاق، روس کے ساتھ سہ فریقی اجلاس کا امکان — November 12, 2026
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو باہمی احترام، انصاف اور دوطرفہ تعاون کی بنیاد پر برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امن کے قیام اور جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے بامقصد مذاکرات کو ضروری قرار دیا۔

گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آئندہ ہفتے چین میں ہونے والے ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون اجلاس میں شرکت اور دسمبر میں فلوریڈا میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ کی شرکت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

امریکی محکمۂ خارجہ نے اجلاس کے موقع پر امریکی، چینی اور روسی صدور کی ممکنہ سہ فریقی ملاقات کا امکان بھی ظاہر کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق مارکو روبیو نے گزشتہ روز بھی تینوں صدور کی ممکنہ ملاقات کا ذکر کیا تھا۔

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان گفتگو مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئی۔

اس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ چین اور امریکا کے تعلقات میں استحکام برقرار رکھنا مشترکہ مفادات کے لیے دانشمندانہ انتخاب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کی امریکا سے متعلق پالیسی مستقل اور واضح ہے، چین امریکا کے ساتھ رابطے اور تعاون مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، دونوں ممالک کو اختلافات اور حساس معاملات مناسب طریقے سے حل کرنے چاہئیں۔

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو باہمی احترام، انصاف اور دوطرفہ تعاون کی بنیاد پر برقرار ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn