بالی ووڈ کے معروف شاعر، نغمہ نگار جاوید اختر نے رکن پارلیمنٹ و اداکارہ کنگنا رناوت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست عدالت میں جمع کروا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوید اختر کے وکیل جے بھردواج نے ہتک عزت کیس میں اداکارہ کی عدالت میں مسلسل عدم پیشی کے باعث درخواست جمع کروائی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت کو گزشتہ ہفتے عدالت میں پیش ہونا تھا لیکن وہ سماعت میں حاضر نہیں ہوئیں، جس پر جاوید اختر کے وکیل نے عدالت میں درخواست جمع کروائی ہے کہ کنگنا رناوت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں۔ انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اداکارہ نے عدالت میں حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ درخواست مسترد ہونے کے باوجود، وہ مختلف سماعت میں مسلسل عدالت میں پیش نہیں ہوئی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یکم مارچ 2021 کو ان کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ بھی جاری ہوچکے ہیں، جسے بعدازاں منسوخ کر دیا تھا۔ تاہم، عدالت نے درخواست کو التوا میں رکھا اور رناوت کو پیش ہونے کی ہدایت کی۔ دریں اثنا، اداکار کے وکلاء نے ایک حلف لیا کہ وہ سماعت کے اگلے دن، جو 9 ستمبر 2024 ہے، پیش ہوں گی۔ واضح رہے جاوید اختر کی جانب سے نومبر 2020 میں اندھیری کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں اداکارہ پر ٹی وی پر عزت مجروح کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
Source: Social Media
ہمارا ہیرو بوڑھا ہوگیا، سلمان خان کی نئی تصویر پر مداحوں کو تشویش
امتیابھ بچن نے 350 کروڑ آمدن پر 120 کروڑ ٹیکس دیا
چھاوا نے آمدنی میں اینمل اور پٹھان کو پیچھے چھوڑ دیا
اسامہ بن لادن میرے نمبر ون فین تھے: الکا یاگنک
’دل میں آرزو جاگی اللہ نے قبول فرمائی‘، اداکارہ حنا نے عمرہ ادا کرلیا
’سلمان خان کو بھی ایک گوری ڈھونڈنی چاہیے؟‘ صحافی کے سوال پر عامر کا جواب