ممبئی 25 جون: مہاراشٹرا حکومت نے منگل کو سینئر آئی پی ایس افسر قیصر خالد کو ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کی دفتر کی منظوری کے بغیر ممبئ کے مضافات گھاٹ کوپر علاقے میں ہورڈنگ لگانے کے معاملہ میں معطل کئے جانے کا حکم جاری کیا واضح رہیکہ 13 مئی کو ممبئی کے گھاٹ کوپر میں ایک ہورڈنگ گرنے سے 17 افراد ہلاک اور 74 سے زائد شہری زخمی ہوگئے تھے۔ حکومت مہاراشٹرا کے محکمہ داخلہ کے جوائنٹ سیکریٹری کی جانب سے جاری کئے گئے چار صفحات پر مشتمل معطل نامہ میں کہا گیا ہیکہ ابتدائ تفشیش سے یہ پتہ چلا ہیکہ جب قیصر خالد ریلوے پولیس کے کمشنر کے عہدئے پر فائز تھے تب انہوں نے بعض اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ایک لمبی ہورڈنگ لگانے کی اجازت دی تھی اور محکمہ پولیس کے صدر دفتر سے اجازت طلب کئے بغیر ہی اجازت دے دی تھی جو کہ قانون کے اعتبار سے ضروری ہیں حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ دوران معطلی انھیں ہیڑکواٹر میں روزانہ حاضری دینی ہوگی اور انھیں قانون کے مطابق تنخواہ بھی حاصل ہوگی اس سانحے کے بعد بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ کریٹ سومیا نے قیصر خالد کی فوری معطلی کو لیکر شور مچایا تھا جبکہ قیصر خالد نے ان پر عائد تمام الزامات سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ ہورڈنگ لگانے کی اجازت ان سے قبل کے افسران نے دی تھی
Source: uni news
ملک گیر ہڑتال کا اعلان، 9جولائی کو بینکنگ، ڈاک، ٹرانسپورٹ، کارخانے ہوں گے متاثر، 25 کروڑ سے زیادہ ملازمین کی شرکت متوقع
چھانگر بابا کی حویلی پر چلا یوگی حکومت کا بلڈوزر، پیسے دے کر مذہب تبدیل کرانے کا الزام
دارالعلوم دیوبند سے اپیل کی کہ ان مسلمانوں کے خلاف فتویٰ جاری کیا جائے جوکانوڑبنانے کا کام کرتے ہیں:مہنت سوامی یشویر مہاراج
یوپی کے نقش قدم پر دہلی، کانوڑ یاترا کے دوران بند ہوں گی گوشت کی دکانیں
تمل ناڈو کانگریس صدر کو مندر میں جانے سے روکا گیا
حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع
ملک گیر ہڑتال کا اعلان، 9جولائی کو بینکنگ، ڈاک، ٹرانسپورٹ، کارخانے ہوں گے متاثر، 25 کروڑ سے زیادہ ملازمین کی شرکت متوقع
کانوڑ یاترا تنازعے; اگر دکان ’شیو‘ کے نام پر ہو اور نکلے ’سلیم‘ کی، تو کانوڑیوں کے جذبات کو پہنچتی ہے ٹھیس: آچاریہ پرمود کرشنم
آئندہ مردم شماری کے لیے حکومت کا بڑا اعلان، ملک میں پہلی بار لوگ مردم شماری کا فارم خود بھر سکیں گے
بھارت نے افغانستان پر اقوام متحدہ کی قرارداد سے پرہیز کیا
ہم بھارت کے ساتھ معاہدہ کرنے کے قریب ہیں: ٹرمپ
کنٹریکٹ کلر نے قتل کیا... گوپال کھیمکا قتل کیس میں بڑی کامیابی، پولیس نے شوٹر امیش کو گرفتار کر لیا
امریکہ میں ہندستانی کنبہ خوفناک حادثے کا شکار، کار میں جل کر میاں بیوی اور 2 معصوم بچوں کی دردناک موت
سورت ایئرپورٹ پر انوکھا واقعہ! انڈیگو فلائٹ پر شہد کی مکھیوں کا حملہ، پرواز ایک گھنٹے تاخیر سے روانہ