International

فلسطینی صدر کا اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ، حماس کا سخت ردعمل سامنے آگیا

فلسطینی صدر کا اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ، حماس کا سخت ردعمل سامنے آگیا

فلسطینی صدر محمود عباس نے مزاحمتی تنظیم حماس سے تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے سے اسرائیل کو غزہ پر حملے کا بہانہ مل رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی صدرمحمودعباس کا کہنا ہے کہ حماس نے قابض مجرم کو غزہ میں جرائم کا جواز فراہم کیا ہے، اسرائیلی جرائم کا سب سے بڑا جواز یرغمالیوں کو رہا نہ کرنا ہے۔ فلسطینی صدر نے کہا کہ یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے سے اسرائیل کو غزہ پر حملے کا بہانہ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی قیمت میں چکا رہا ہوں،ہمارے لوگ چکا رہے ہیں، روازنہ اموات ہورہی ہیں، یرغمالی حوالے کر دو،ہمیں عذاب سے نکال دو۔ ادھر حماس کے رہنما باسم نعیم نے فلسطینی صدر محمود عباس کے الفاظ کا توہین آمیز قرار دے دیا۔ حماس رہنما نے کہا کہ عباس باربار اور مشکوک انداز میں اسرائیلی جرائم کا الزام ہمارے لوگوں پر لگا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بدھ کو غزہ پراسرائیلی حملے میں 25 فلسطینی شہید ہوئے، شہدا میں شلٹر میں تبدیل کیے گئے اسکول پر بمباری میں شہید 11 افراد شامل ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 51 ہزار 305 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنگ بندی کے دوران 33 اسرائیلی یرغمالی اور 1800 فلسطینی قیدی رہا ہوئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments