Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

خاتون رکنِ کانگریس کا ایران جنگ پر امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کا مطالبہ

Admin
By Admin
Aug 29, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SUVENDU KO KAHIYE BURQA PEHEN KAR GHUMEIN, KALYAN BANERJEE

خاتون رکنِ کانگریس کا ایران جنگ پر امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کا مطالبہ
خاتون رکنِ کانگریس کا ایران جنگ پر امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کا مطالبہ — August 29, 2026
امریکی رکنِ کانگریس یاسمین انصاری نے ایران کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی فوجی کارروائی پر شدید تنقید کرتے ہوئے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کا مطالبہ کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں یاسمین انصاری نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران میں جنگ شروع کیے جانے کے گزشتہ 6 ماہ کے دوران امریکی فوجی حملے میں ایک اسکول کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں 120 بچے شہید ہوئے جبکہ 18 امریکی فوجی بھی مارے گئے۔۔

انہوں نے کہا ہے کہ جنگ کے باعث امریکی شہریوں کو ریکارڈ بلند پیٹرول قیمتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکی رکنِ کانگریس کے مطابق دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بیٹوں نے سرکاری معاہدے حاصل کرنے والی دفاعی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کر کے مسلسل منافع کمایا ہے۔

یاسمین انصاری کا کہنا ہے کہ نہ ڈونلڈ ٹرمپ اور نہ ہی پیٹ ہیگستھ ایران جنگ میں کوئی مقصد حاصل کر سکے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ فوجی اہلکاروں، بچوں اور بے گناہ شہریوں کی ہلاکتیں بے مقصد ہوئیں، اس لیے جنگ فوری ختم ہونی چاہیے اور وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کا مواخذہ کیا جانا چاہیے۔

امریکی رکنِ کانگریس یاسمین انصاری نے ایران کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی فوجی کارروائی پر شدید تنقید کرتے ہوئے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کا مطالبہ کر دیا۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn