امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے فیفا ورلڈ کپ 2026ء سے منسلک 300 ملین ڈالرز سے زائد کی اسپانسر شپ کی رقم کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر کلاڈیو تاپیا سے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹینا کی ٹیم ورلڈ کپ کے بعد امریکا سے بیونس آئرس روانگی کے لیے چارٹر طیارے میں سوار ہونے والی تھی کہ اسی دوران امریکی حکام نے تاپیا کو روک کر ان سے تقریباً 30 منٹ تک پوچھ گچھ کی اور ان کا موبائل فون بھی اپنی تحویل میں لے لیا۔ بعض رپورٹس میں تاپیا کی گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تاپیا اور نہ ہی فنانسر پابلو توویگینو کو کسی امریکی عدالت نے طلب کیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے البتہ تصدیق کی ہے کہ ایک تیسرے شخص کو امریکی گرینڈ جیوری کے سامنے پیش ہونے کا سمن جاری کیا گیا ہے جہاں تنظیم کے بعض عہدیداروں سے متعلق معلومات طلب کی جا سکتی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق امریکی حکام ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن کے 300 ملین ڈالرز سے زائد مالیت کے تجارتی معاہدوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تحقیقات میں یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ یہ رقوم کہیں امریکی بینکوں کے ذریعے منتقل کر کے منی لانڈرنگ یا مالی فراڈ کی کوشش تو نہیں کی گئی۔ بینکاری ریکارڈز کے مطابق لاکھوں ڈالرز مختلف امریکی مالیاتی اداروں کے کھاتوں سے گزرے جہاں بعض رقوم صرف چند دن تک رکھنے کے بعد دیگر اکاؤنٹس میں منتقل کر دی گئیں۔ یہ تحقیقات گزشتہ برس ارجنٹائن میں منی لانڈرنگ کے شبے میں ہونے والی چھاپہ مار کارروائیوں کے بعد فٹبال کے مالی معاملات کی وسیع جانچ کا حصہ ہیں۔
Source: Admin
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
1 week ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
9 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
8 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
1 week ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
9 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
8 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
10 months ago
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
4 weeks ago
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا
9 months ago
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
10 months ago
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments