Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

طلباءکے احتجاج کے درمیان، دہلی پولیس کوکسی کو بھی ایک سال تک حراست میں رکھنے کا اختیار

طلباءکے احتجاج کے درمیان، دہلی پولیس کوکسی کو بھی ایک سال تک حراست میں رکھنے کا اختیار

طلباءکے احتجاج کے درمیان، دہلی پولیس کوکسی کو بھی ایک سال تک حراست میں رکھنے کا اختیار دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے جاری طلباءاحتجاج کے درمیان سخت قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت دہلی پولیس کو احتیاطی حراست کے اختیارات میں 18 اکتوبر تک توسیع دے دی ہے۔ یہ احتجاج کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی قیادت میں ہو رہا ہے، جس کے دوران نوجوان مظاہرین کے خلاف پولیس اختیارات کے غلط استعمال کے وسیع الزامات سامنے آئے ہیں۔دہلی حکومت کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے15جولائی کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، شہر کے پولیس کمشنر کو این ایس اے کی دفعہ3کے ذیلی دفعہ (2) کے تحت حراست کا اختیار دیا گیا ہے۔یہ اختیار 18 اکتوبر تک درست ہوگا۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اختیارات کی "معمول کی توسیع" ہے اور کچھ میڈیا رپورٹس میں اسے "سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا" ہے، جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ اختیار سی جے پی کی قیادت میں ہونے والے احتجاج کو کچلنے کے لیے دیا گیا ہے۔این ایس اے مرکز اور ریاستوں کو افراد کو حراست میں لینے کا اختیار دیتا ہے تاکہ انہیں "ہندوستان کے دفاع کے خلاف" کام کرنے سے روکا جا سکے۔ این ایس اے کے تحت حراست کی مدت تین سے بارہ ماہ تک ہوتی ہے۔چونکہ یہ احتیاطی حراست ہے نہ کہ گرفتاری، اس لیے حراست میں لیے گئے شخص کو عدالت میں پیش کرنے کی کوئی قانونی ذمہ داری نہیں ہے۔دہلی حکومت کے ایک افسر نے بتایا کہ این ایس اے کے تحت حراست کا اختیار ہر سہ ماہی کے بعد معمول کے مطابق بڑھایا جاتا ہے اور موجودہ سیاق و سباق میں کوئی خاص درخواست نہیں کی گئی تھی۔ اپوزیشن نے اسے نریندر مودی حکومت کی جانب سے اختلاف رائے کو کچلنے کی ایک اور دلیل قرار دیا۔اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے کہا، "وزیر اعظم ایک بات کہہ رہے ہیں، لیکن آج ان کی حکومت نے دہلی پولیس کمشنر کو قومی سلامتی ایکٹ کے تحت لوگوں کو ۱۲ ماہ تک حراست میں رکھنے کا اختیار دے دیا ہے۔ کیا جنتر منتھر کا احتجاج قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے؟ "ملک کی تقریباً نصف آبادی 25سال سے کم عمر کی ہے۔ ان نوجوانوں کے مستقبل تباہ ہو چکے ہیں اور وہ اپنے حقوق کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ لیکن مودی حکومت انہیں قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتی ہے اور ان کے خلاف این ایس اے استعمال کرنا چاہتی ہے۔"ایک طرف حکومت خصوصی عدالت کی بات کرتی ہے، دوسری طرف وہ احتجاج کرنے والوں کو این ایس اے کے تحت وجوہات بتائے بغیر ۱۲ ماہ تک حراست میں رکھنا چاہتی ہے۔ یہ احتجاج قومی سلامتی کے لیے خطرہ کیسے ہے؟ حکومت نے صورتحال کو مکمل طور پر غلط طریقے سے سنبھالا ہے، اور اس کی ذمہ داری حکومت پر ہے،" انہوں نے مزید کہا۔مرکزی وزارت داخلہ نے 17 جون کو دہلی پولیس کمشنر ستیش گولچا کو اچانک ہٹا کر انہیں دہلی لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر میں تعینات کر دیا تھا۔ نئے کمشنر انوراگ کمار نے چارج سنبھالنے کے ۲۴ گھنٹوں کے اندر ہی دہلی پولیس کی پہلی بڑی کارروائی کی نگرانی کی، جب پولیس نے جنتر منتھر پر احتجاجی مظاہرے میں دھاوا بول دیا اور سونم وانگچک کو زبردستی وہاں سے لے گئے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

9 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

10 months ago

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments